Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس
    • شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح
    • پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی
    • سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی
    • ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا
    • خیبر پختونخوا میں عدالتوں کے ایک دن کے بائیکاٹ سےعوام کے 12 کروڑ روپے ضائع ہوتے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
    • بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    • مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں، فیصل واوڈا
    اہم خبریں جنوری 13, 2025

    عمران خان پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں، فیصل واوڈا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو سزا ملنی ہی ملنی ہے، عمران خان پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اور اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں۔

    گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’ عمران خان ٹرمپ کا انتظار اور ٹرمپ کارڈ کھیلنا چھوڑ دیں ، 20 جنوری سے پہلے تحریک انصاف کے لئے سرپرائز آئے گا ‘۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ مقبول ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ آسمانی مخلوق ہیں، آپ نے ریاست کی تنصیبات کو آگ لگائی اور آپ سمجھ رہے تھے کہ بدمعاشی کے ذریعے مسائل حل ہوں گے، پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اور اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس پورے خطے کے اندر پاکستان کا بہتر مستقبل ہے، بہت جلد عالمی طور پر ہوائیں پاکستان کے حق میں چلیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ملنی ہی ملنی ہے، ان کو کہا تھا کہ ایسے کام نہ کریں نیب کا کیس بن جائے گا، یہ چوری دن دیہاڑے ہوئی ہے، بندوق بانی پی ٹی آئی نے چلائی ہے وہ بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو کورٹس بری تھیں اب اچھی ہونے جا رہی ہیں اور جو فوج بری تھی وہ اچھی ہونے جا رہی ہے لیکن قوم دیکھ رہی ہے۔

    یاد رہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج ایک مرتبہ پھر مؤخر کردیا گیا۔ اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر
    Next Article شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز کے دوران 9 خوارج ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاسکو اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس

    ستمبر 7, 2026

    شزہ فاطمہ خواجہ کی LEAP 2026 میں شرکت، ٹیک ڈیسٹنیشن پاکستان پویلین کا افتتاح

    ستمبر 7, 2026

    پاک چین میڈیا تعاون ایشیا بحرالکاہل میں مشترکہ خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے،ڈاکٹر شذرہ منصب علی

    ستمبر 7, 2026

    سٹاک ایکسچینج: عام شہریوں کی شرکت سے معاشی ترقی تیز ہو سکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

    ستمبر 7, 2026

    ویمنز ایشیا کپ: آئی سی سی نے قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء پرجرمانہ عائد کردیا

    ستمبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.