خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے 5 اکتوبر کو ہونے والے احتجاج پر حکومتی خزانے سے مجموعی طور پر 81 کروڑ روپے سے زائد خرچ کر ڈالے۔
ذرائع کے مطابق 23 کروڑ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کے بعد آج خیبر پختونخوا کے محکمہ خزانہ نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے 58 کروڑ روپے سے زائد کے بقیہ فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ 24 نومبر کے احتجاج کے لیے دوبارہ آرڈر دینے سے پہلے مختلف ٹھیکیداروں کے بقایاجات ادا کیے جاسکیں۔
تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اور عوام کا پیسہ بے دریغ خرچ کیا جارا ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین اور تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ پیسہ ایسی بے مقصد چیزوں پر لگایا جا رہا ہے جو ملک اور صوبے کے لیے نقصان دہ ہے۔