Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اگست 31, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست
    • پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا
    • پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق
    • دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق
    • وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے
    • سکھ برادری کا پاک فوج کو سلام
    • کوہاٹ میں پولیس پر حملے کے بعد جوابی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
    • پنجاب میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہوگئی، صوبائی وزیر کی تصدیق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی احتجاج کی کال واپس لے، مظاہرین سے نرمی نہیں کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی احتجاج کی کال واپس لے، مظاہرین سے نرمی نہیں کریں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی

    اکتوبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI withdraw the protest call, protesters will not be lenient, Mohsin Naqvi
    سیاسی کارکن کل نکلنے سے پہلے دس دفعہ سوچیں بعد میں ہم سے شکوہ نہ کریں،وفاقی وزیر
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں سیکریٹری داخلہ آغا خرم ، آئی جی اسلام آباد ، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ اس وقت ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان میں ہیں ایس سی او بھی پاکستان میں ہورہی ہے، پی ٹی آئی کو کہوں گا کسی ملک کا صدر آپ کے ملک میں ہو اور آپ کہیں ہم اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے تو یہ ٹھیک نہیں ہے کیوں کہ ملائیشین وزیراعظم آپ کے ملک میں ہیں اور آپ اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا کہہ رہے ہیں۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد پاکستان آنے والا ہے،چین کے صدر پاکستان آرہے ہیں، اس کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس ہونی ہے، 17 اکتوبر کو چینی صدر کی واپسی ہے، اس وقت ان کے سیکیورٹی انتظامات ضروری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 4 اکتوبر کو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال دیدی ہے، پی ٹی آئی کو کہتے ہیں کہ وہ سیاست ضرور کریں لیکن ایسے وقت پر نہ کریں جب کسی دوسرے ملک کا سربراہ پاکستان میں موجود ہو۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، قانون کے تحت جلسے کی جگہ مختص ہے ،درخواست دیکر اجازت لیکر ضرور جلسہ کریں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ کسی ملک کا سربراہ پاکستان میں موجود ہو اس وقت اسلام آباد پر دھاوا بول دیں تو اس کی مطلب سب کو معلوم ہے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کوئی ڈی چوک آنے کی بات کرے تو جو ہاتھ چڑھے گا اس کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی وزیراعلی پختونخوا کو یہ زیب نہیں دیتا، اگر کل کوئی اسلام آباد میں احتجاج کرے گا تو ہم نے اس کے لیے پورا بندوبست کیا ہوا ہے ہم خبردار کررہے ہیں پھر کوئی شکوہ نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ  ہم نے آرمی کو اسلام آباد میں تعینات کردیا ہے ہمیں ہر صورت سیکورٹی کو یقینی بنانا ہے، انہیں بطور پاکستانی یہ زیب نہیں دیتا مولانا فضل الرحمان نے بھی درخواست کی ہے احتجاج کو موخر کردیں اگر موخر نہیں کریں گے تو پھر سٹیٹ موجود ہے، سیاسی کارکن کل نکلنے سے پہلے دس دفعہ سوچیں،17  اکتوبر تک ہم نے اپنی حکمت عملی بنالی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسوات میں پی ٹی ایم کےخلاف کارروائیاں، تین اہم رہنما گرفتار
    Next Article کوئٹہ میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،7 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست

    اگست 30, 2025

    پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

    اگست 30, 2025

    پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی دوسری کامیابی، یو اے ای کو 31 رنز شکست

    اگست 30, 2025

    پشاور:شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، کشتیوں کے ذریعے 300 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا

    اگست 30, 2025

    پشاور: گھڑی قمردین میں فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    دو ماہ کے دوران بارشوں اور سیلاب میں 831 افراد جان سے گئے، خیبر پختونخوا میں 480، پنجاب میں 191 افراد جاں بحق

    اگست 30, 2025

    وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر چین پہنچ گئے

    اگست 30, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.