Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان ا ور چین کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے ہوئے تعاون پر اظہارِ اطمینان
    • پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حکومت کی ترجیح، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
    • وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی موٹروے منصوبوں پر کام تیز کرنے اور ادھورے منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت
    • مشرق وسطیٰ کےتنازعہ کے دیرپا اور پُرامن حل کیلئے پر امید ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
    • ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، وطن کے دفاع کیلئے لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں، عراقچی
    • قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان
    • اپر کوہستان اسکینڈل کے بعد سی اینڈ ڈبلیو میں بھی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار عاصم شینواری شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی کی ریلی یا احتجاج کبھی پر امن نہیں رہے،نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار
    قومی خبریں

    پی ٹی آئی کی ریلی یا احتجاج کبھی پر امن نہیں رہے،نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار

    دسمبر 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI's history is that no protest or rally has been peaceful, Ishaq Dar
    وفاق کے خلاف احتجاج کے لیے صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کئے گئے،اسحاق ڈار
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں غیر ملکی سفرا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ وفاق کے خلاف احتجاج کے لیے صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کئے گئے ۔

    اسحٰق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تاریخ ہے ان کا کوئی احتجاج یا ریلی پر امن نہیں رہی لیکن قانون کے مطابق ریڈ زون میں کوئی احتجاج نہیں کیا جاسکتا۔

    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران صوبائی حکومت کا اسلحہ اور شیل بھی استعمال کیے گئے لیکن اس کے باوجود غلط بیانی کی گئی کیوں پی ٹی آئی فیک نیوز پھیلانے کی ماہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 24 نومبرکو غیر ملکی وفد پاکستان کے دورے پر تھا اور ایسے موقع پر ایک جماعت نے حیران کن طور پر احتجاج کا اعلان کیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی میں بھی اسی جماعت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزام پر احتجاج کیا اور 35 پنکچر کا بیانیہ بنایا لیکن الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے دعوے جھوٹے قرار دیئے تاہم پی ٹی آئی قیادت نے معاہدے کے مطابق غلط الزام کی معافی نہیں مانگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج کے لیے مقامات کا تعین کیا گیا ہے، حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو ریڈ زون میں احتجاج سے باز رکھنے کے لیے ان سے مذاکرات کیے۔

    اسحقٰ ڈار نے کہا کہ ریڈ زون میں قانون سازی کے ذریعے احتجاج کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے، ریڈزون کی سیکیورٹی سے متعلق خصوصی قوانین نافذ کیے گئے ہیں کیوں کہ ریڈ زون کی سیکیورٹی ہمیشہ ہماری ترجیح رہی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
    Next Article مہنگائی کم ترین سطح پر آگئی ، اب معاشی استحکام کی بنیادوں کو مضبوط کرنا ہے،وزير خزانہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل کا امکان

    مئی 15, 2026

    لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار عاصم شینواری شہید

    مئی 15, 2026

    دفتر خارجہ کا امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کے پاکستان مخالف بیان پر ردعمل

    مئی 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان ا ور چین کے درمیان کاروباری سطح پر بڑھتے ہوئے تعاون پر اظہارِ اطمینان

    مئی 15, 2026

    پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حکومت کی ترجیح، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان

    مئی 15, 2026

    وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی موٹروے منصوبوں پر کام تیز کرنے اور ادھورے منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت

    مئی 15, 2026

    مشرق وسطیٰ کےتنازعہ کے دیرپا اور پُرامن حل کیلئے پر امید ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

    مئی 15, 2026

    ایران کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، وطن کے دفاع کیلئے لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں، عراقچی

    مئی 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.