صحافتی حلقوں میں گردش کرتی ایک اطلاع کے مطابق 24 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے ایک اہم ترین حکومتی شخصیت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔
بات چیت کامیاب ہوئی تو حکومتی شخصیت مقتدر حلقوں کو اعتماد میں لے گی۔ ذرائع کے مطابق چوبیس نومبر کا احتجاج موخر یا منسوخ کرانے کے لیے تحریک انصاف کو کچھ یقین دہانیاں کرائی جانے کا مکان موجود ہے جس کے بعد پی ٹی آئی 24 نومبر کے احتجاجی مارچ کی کال واپس لے سکتی ہے۔
یہ بات بہرحال طے ہے کہ اگر اعلیٰ سطحی مذاکرات اگر ہوئے تو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہوں گے تاہم کسی بھی اتفاق پر پہنچنے کے لیے اسٹبلشمنٹ کی منظوری کی بھی ضرورت ہو گی۔ یاد رہے کہ پارٹی نے اعلان کر رکھا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا ہوگا۔