پنجاب مین کپاس بوائی کا ہدف 10 لاکھ ایکڑکم کردیا گیا ہے
خریف میں نہری پانی کی تیس فیصد قلت کے پیش نظر پنجاب میں کپاس بوائی کا ہدف دس لاکھ ایکڑ تک کم کردیا گیاہے۔ذرائع محکمہ زراعت کےمطابق چالیس لاکھ ایکڑپر نئی حکومت نےکپاس کاشت کرنے کا ہدف مقررکیا ہے،گزشتہ سال 50 لاکھ ایکڑکا ہدف مقررکیاگیا تھا،گزشتہسال41 لاکھ ایکڑپرکاشت ہوئی،بہاولپورڈویژن میں سب سےزیادہ18لاکھ69ہزارایکڑپرکاشت ہوگی۔ملتان ڈویژن میں محکمہ زراعت نے9لاکھ 45ہزار،ڈی جی خان 7 لاکھ 53ہزار ایکڑکا ہدف مقررکیا گیا ہے،ساہیوال 1لاکھ 18ہزار، فیصل آباد1 لاکھ 15ہزار ایکڑ پرکاشت کا منصوبہ بھی ہے، جبکہ سرگودھا ڈویژن میں1 لاکھ 97ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کی جائےگی۔