پنجاب لے مختلف علاقوں میں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 41 زخمی ہوئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہفتے کے روز صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔
رپورٹ کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں7 شہری جاں بحق اور 41 زخمی ہوئے، راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اور سیالکوٹ میں 1، 1 شہری جانبحق ہوا ۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں، طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔
دوسری جانب اسلام آباد ، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی تیز ہواوں کے ساتھ بارشیں ہوئی ہیں ، بارشوں کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سمیت اسلام آباد ،پنجاب اور دیگر علاقوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے ۔