محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق بالائی اور جنوب مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ان علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب ملک کے میدانی علاقوں میں موسم بدستور خشک اور گرم رہے گا، جہاں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی تبدیلی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خصوصاً تیز ہواؤں اور ممکنہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

