کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث بانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہوا۔
طوفانی بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے تہہ خانے میں موجودایک ہی خاندان کے 11 افراد پھنس جانے کے بعد جاں بحق ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد گھرکے تہہ خانے میں سو رہےتھے کہ پانی داخل ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں۔
مقامی ذرائع نے یہ کہا ہے کہ تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مردشامل ہیں۔
کوہاٹ میں طوفانی بارش کے پانی نے سوئے ہوئے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی جان لے لی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read