ذرائع کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پنجاب کے دیگر حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
لاہور میں شادمان، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، جیل روڈ، اچھرہ سمیت کئی علاقوں میں موسلادھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔گجرات اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔ قصور کے کنگن پور اور قریبی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔اسی طرح آزاد کمشیر میں بھی بارش کی ہوئی ہے۔ ڈڈیال، چکسواری، اسلام گڑھ، کھڑی شریف، جاتلاں، منگلا سمیت علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔
ادھر کراچی میں شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گڈاپ ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں ہلکی بارش ہوئی جب کہ فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد اور قریبی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کی رفتار دن کے وقت 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔