افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچا دی ، افغان ڈیزاسٹر محکمے کے حکام نے افغانستان کے دو صوبوں میں الگ الگ واقعات میں 29 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق مغربی صوبے فراہ میں ژالہ باری کے باعث مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں ۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ صوبہ قندھار میں بھی شدید بارشوں سے جانی نقصان ہوا ہے اور آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔
افغان ڈیزاسٹر محکمے نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں صوبوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
اقوام متحدہ نے 2023 میں اپنی رپورٹ میں کہا کہ افغانستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کا چھٹا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار دیا ہے ، افغانستان کو سیلاب، خشک سالی اور زرعی پیداوار میں کمی کے شدید خطرات کا سامنا ہے ۔
گزشتہ سال افغانستان بھی شدید سیلاب سے متاثر ہوا تھا جس میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔