معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کہ خبروں میں رہنے کا فن خوب آتا ہے۔ عمران خان کے بارے میں ان کے حالیہ ریمارکس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت نے عمران خان کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئےکہا کہ وہ جیل سے رہا ہوتے ہیں تو میں خاص طورپر بھارت سے پاکستان جاوں گی۔
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت دبئی میں ہیں انہوں نے اپنی نئی میوزک ویڈیو کی لاونچنگ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ میں بہت حیران ہوں کہ ایک شریف انسان کو جیل میں بند کر رکھا ہے،جہاں عوام کی زبان پر صرف عمران خان کا نام ہے۔
راکھی نےدعوی کیا کہ عوام عمران خان کو پاکستان کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے، اورکوئی بھی عوام کے جذبات کو بدل نہیں سکتا،عمران خان کو کسی چیز کی کمی نہیں، وہ صرف عوام کیلئے سب کچھ کررہے ہیں۔ انٹرویو کے دوران راکھی نے کہا کہ عمران خان کے جیل سے رہا ہونے پر وہ پاکستان آئیں گی اور پی ٹی آئی کے جیتنے پر دوسری بار عمرہ بھی ادا کرینگی۔ انہوں نے اپنی البم کا گانا بےبی ڈرامہ کوئین عمران خان کے نام کردیا۔