Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
    • خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
    • پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
    • پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » راولپنڈی ٹیسٹ، دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار
    کھیل اکتوبر 22, 2025

    راولپنڈی ٹیسٹ، دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار

    Facebook Twitter Email
    Rawalpindi Test: Pakistan team faces difficulties after top-order failure in second innings
    پاکستان نے 4 وکٹوں پر 94 رنز بنالیے اور اسے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان  راولپنڈی میں کھیلے جار ہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا، قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں 4 وکٹ پر 94 رنز بنا کر صرف 23 رنز کی برتری حاصل کرلی، تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر پھر ناکام ہوگیا اور ٹیم مشکلات سے دوچار ہو گئی ہے ، ابھی میچ کے چوتھے اور آخری دن کا کھیل اور جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز باقی ہے ۔

    راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی سکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے، آوٹ ہونے والوں میں امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔

    ایسے میں بابر اعظم اور رضوان نے دن کے اختتامی اوورز میں ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور  تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں پر 94 رنز بنالیے اور اسے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسری اننگز میں 23 رنز کی برتری حاصل ہو گئی، بابر اعظم 49 اور محمد رضوان 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔

    اس سے قبل پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کے آخری کھلاڑیوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، مہمان ٹیم نے آخری 3 وکٹوں پر 194 رنز کا اضافہ کیا اور پاکستان پر 71 رنز کی برتری حاصل کی ۔

    تیسرے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں  اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تھا لیکن آصف آفریدی نے بغیر کسی رن کے اضافے کے ڈیولڈ بریوس کو پویلین بھیج دیا ۔

    اس کے بعد آصف آفریدی نے کائل ویرینے اور سیٹ بیٹر ٹریسٹان اسٹبس کو بھی آؤٹ کر کے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 5 شکار مکمل کیے، مارکو جینسن کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔

    8 کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سینورن متھوسوامے اور کیشو مہاراج نے شاندار بیٹنگ کی اور 71 رنز کی شراکت قائم کی جبکہ متھو سوامے نے کگیسو ربادا کے ساتھ ملکر بھی قیمتی 98 رنز کا اضافہ کیا اور ٹیم کا سکور 404 رنز تک پہنچایا ۔

    کگیسو ربادا 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 71 رنز بنا کر آصف آفریدی کا چھٹا شکار بنے جبکہ متھوسوامے 89 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے آصف آفریدی نے ڈیبیو پر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئی اور ایک ایک کھلاڑی کو شاہین آفریدی اور ساجد خان نے آؤٹ کیا ۔

    اس سے قبل میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز میں 333 رنز سکور کیے تھے جس میں کپتان شان مسعود نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ سعود شکیل نے 66 اور عبداللہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشوو مہاراج نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباجوڑ: سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار،ذرائع
    Next Article پاکستان کی غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے شرم الشیخ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایشن گیمزمیں پاکستان ہاکی ٹیم کا شاندار آغاز، تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دیدی

    ستمبر 20, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    ستمبر 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج

    ستمبر 23, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید

    ستمبر 23, 2026

    خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی

    ستمبر 23, 2026

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر

    ستمبر 23, 2026

    پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ

    ستمبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.