پراڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
براڈ پیک ریسکیو ٹیم نے مراد سدپارہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، مراد سدپارہ کی لاش جاپانی کیمپ پہنچادی گئی ہے۔
کوہ پیما مراد سد پارہ کوپہاڑ سے گرنے والے پتھر سے شدید چوٹیں آئی تھیں جس کے باعث وہ جان کی بازی ہار گئے۔
پاک آرمی کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل رہے۔
آج صبح بذریعہ ہیلی کاپٹر مزید دو مقامی کوہ پیما اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ کو براڈ پیک ڈراپ کیا گیا ہے۔
اس ریسکیو مشن میں شامل کوہ پیماوں میں سے 4 کوہ پیماوں کا تعلق سدپارہ جبکہ 2 کوہ پیماوں کا تعلق شگر سے ہے۔
مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کےٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر نے کا رکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔