پشاور: تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود یوسف آباد میں رسکیو 1122 کے نوجوان نے خالی ہاتھ رہزانی کی واردات ناکام بنا دی ۔
راہزن ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین رہے تھےکہ اس دوران رسکیو112 کے 38 سالہ اہل کار ابرار الحق نے خالی ہاتھ آگے بڑھ کر شخص کو بچانے کی کوشش کی ۔
اس دوران راہزنوں نے نے ناکامی پر ابرار الحق پر گولیاں برسا دیں، جس سے ایک گولی ابرار الحق کے سینے میں جا لگی اور اب وہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
افسوس ناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رسکیو 1122 کے اعلیٰ حکام ہسپتال پہنچ گئے، دوسری جانب عوامی اور سماجی حلقوں نے رسکیو 1122 کے اہلکار کی جان پر کھیل کر بروقت کارروائی پر انہیں زبردست داد دی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام فوری کارروائی کرکے ریسیکیو اہلکار پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے ۔