Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جنوری 8, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ
    • پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی
    • پروڈیوسر رائٹر اداکار بخت روان انتقال کرگئے۔۔۔۔
    • باسط المعروف ( بجلی) خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔
    • الوداع 2025۔۔ کےٹو ۔۔ کے ستاروں کا جھرمٹ رنگارنگ اور دلچسپ شو۔۔۔۔
    • کےٹو کی ( ڈھیڈی) کا نکہ لالہ وڈا لالہ۔۔۔ لافانی کردار
    • خیبرٹیلی ویژن پشاور کے مقبول شو ( ٹنگ ٹکور ) میں شینو ماما کے ساتھ کام کرنیکا موقع دیا گیا مشکور ھوں۔۔۔ خالدہ یاسمین
    • 300 فلموں کا ولن ھمایوں قریشی ان دنوں گمنامی کی زندگی بسر کررھا ھے۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مخصوص نشستیں: ایکٹ پر عمل کریں یا سپریم کورٹ کے حکم پر؟ الیکشن کمیشن کی نئی درخواست
    اہم خبریں

    مخصوص نشستیں: ایکٹ پر عمل کریں یا سپریم کورٹ کے حکم پر؟ الیکشن کمیشن کی نئی درخواست

    ستمبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Reserved Seats: Follow Act or Supreme Court Order? New Application of Election Commission
    عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہوگا،درخواست
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق  الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم، سپریم کورٹ کے فیصلے اور سپریم کورٹ کے  آٹھ ججز کی وضاحت  کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کرتے ہوئے سوال کیا ہے  کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن ایکٹ پر عمل کیا جائے یا سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کیا جائے ۔

    الیکشن کمشین نے رہنمائی مانگی ہے کہ قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کیے گئے الیکشن ترمیمی ایکٹ کو فوقیت دی جائے یا عدالتی فیصلے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے؟

    الیکشن کمیشن نے درخواست میں کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ہمیں خط لکھا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہوئی، الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی ہونے والے ارکان نے بھی ترمیمی قانون پر عمل درآمد کے لیے رجوع کیا، عدالتی فیصلے پر 39ارکان کی حد تک الیکشن کمشن عمل درآمد ہوچکا ہے، ترمیمی ایکٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے ترمیم کرکے ماضی سے اطلاق کیا گیا ہے۔

    درخواست کے مطابق عدالتی فیصلے واضح ہیں کہ پارلیمنٹ کی دانش کا جائزہ نہیں لیا جا سکتا، عدالتی فیصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترمیمی ایکٹ پر عمل درآمد نہ کرنا بھی سوالیہ نشان ہوگا۔

    الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے تفصیلی آرڈر اور پارلیمنٹ کی طرف سے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد کی صورتحال پر الیکشن کمیشن گزشتہ چند روز سے غور وخوض کررہا تھا اور جس کے نتیجے میں مندرجہ ذیل اقدامات اٹھائے گئے۔

    ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے وضاحتی آرڈر میں چند نکات پر ریویو پٹیشن داخل کی گئی ہے چونکہ تفصیلی آرڈر آ چکا ہے لہذا پہلے سے دائر شدہ ریویو پر ایڈیشنل گراؤنڈز داخل کیے گئے ہیں، سپریم کورٹ کے آرڈر اور بعد میں پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی روشنی میں کمیشن کو کس حکم پر عمل کرنا ہوگا اس پر سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی گئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاین ٹی ڈی سی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے فنانس ماڈیول کا کامیاب آغاز کردیا
    Next Article عمران خان اور بشریٰ بی بی پر نئے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کیلیے تاریخ مقرر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ

    جنوری 7, 2026

    حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلیے وزیراعظم نے گرین سگنل دیدیا

    جنوری 7, 2026

    سٹاک مارکیٹ میں نیا رکارڈ، انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

    جنوری 7, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدر مملکت، وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے، نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اعلامیہ

    جنوری 7, 2026

    پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی

    جنوری 7, 2026

    پروڈیوسر رائٹر اداکار بخت روان انتقال کرگئے۔۔۔۔

    جنوری 7, 2026

    باسط المعروف ( بجلی) خواجہ سرا کو قتل کردیا گیا۔

    جنوری 7, 2026

    الوداع 2025۔۔ کےٹو ۔۔ کے ستاروں کا جھرمٹ رنگارنگ اور دلچسپ شو۔۔۔۔

    جنوری 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.