Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشتگرد ہلاک، 42 سیکیورٹی اہلکار شہید، ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں جولائی 8, 2026

    بلوچستان میں 4روز کے دوران جوابی کارروائیاں ،54 دہشتگرد ہلاک، 42 سیکیورٹی اہلکار شہید، ترجمان پاک فوج

    Facebook Twitter Email
    Retaliatory operations in Balochistan over four days: 54 terrorists killed, 42 security personnel martyred — Pakistan Army Spokesperson.
    افغان سرزمین پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور ان دہشت گرد کارروائیوں کو افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی حاصل ہے، پریس بریفنگ سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 روز کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کے 3 بڑے واقعات ہوئے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں 54 دہشتگرد ہلاک ہوئے،  3 واقعات میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے 42 شہادتیں ہوئیں ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چار روز کے دوران بلوچستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ منگی ڈیم، کوئٹہ پمپنگ سٹیشن کے علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا، جبکہ زیارت میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کے دوران کم از کم 15 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور اپنی 15 لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، آج کیے گئے دو مزید آپریشنز میں 14 دہشت گرد مارے گئے، جس کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 54 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کا بلوچستانیت سے کوئی تعلق نہیں، جبکہ فتنہ الخوارج کا اسلام سے بھی کوئی تعلق نہیں، ریاست پاکستان کا موقف اس معاملے پر نہایت واضح اور دوٹوک ہے، اور دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کا ہر حد تک پیچھا کیا جائے گا ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ متعدد بار واضح کیا جا چکا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور ان دہشت گرد کارروائیوں کو افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی حاصل ہے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی حملے کی تمام منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، جبکہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کروا رہا ہے۔ ان کے بقول سوال یہ ہے کہ یہ سب کون کروا رہا ہے، اور اس کا جواب واضح ہے کہ یہ سب بھارت کروا رہا ہے ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، جبکہ تینوں دہشت گرد حملوں میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے مجموعی طور پر 42 اہلکار شہید ہوئے، زیارت میں شہید ہونے والے تمام پولیس اہلکار مقامی اور مسلمان تھے جبکہ دہشت گرد دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان اور اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، جو سراسر جھوٹ ہے ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو یرغمال بنایا، مقامی آبادی کو نشانہ بنایا اور ان کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلانا تھا، معصوم شہریوں اور وطن کے بہادر سپوتوں کو نشانہ بنانے والوں کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی اور وہ جہاں بھی ہوں گے، انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی آن، شان اور جان ہے اور بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے، دہشت گردوں کو ہر اس منصوبے اور سہولت سے مسئلہ ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ پہنچتا ہے، کیونکہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے دشمن یہی عناصر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں ۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے معاملے پر فیلڈ مارشل اور سیاسی قیادت کا موقف بھی بالکل واضح ہے، اگر دہشت گرد پاکستانی شہریوں پر ہاتھ اٹھائیں گے تو ریاست ان سے مذاکرات نہیں کرے گی بلکہ ان کا ہر جگہ تعاقب کرے گی ۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ "ہم حق پر ہیں اور ان شاء اللہ اس جنگ میں ضرور کامیاب ہوں گے، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نیچا نہیں دکھا سکتی، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی” ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں فورسز کا آپریشن؛ فتنۃ الہندوستان کے 19 دہشتگرد جہنم واصل
    Next Article وزیراعظم کی زیرِ صدارت گلگت بلتستان کے لیے 100 میگاواٹ شمسی توانائی منصوبے پر جائزہ اجلاس
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.