Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں گرفتاری کی متضاد اطلاعات ،انتظامیہ سے مذاکرات کی تصدیق
    اہم خبریں اکتوبر 5, 2024

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں گرفتاری کی متضاد اطلاعات ،انتظامیہ سے مذاکرات کی تصدیق

    Facebook Twitter Email
    Rumors of Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister's arrest in Islamabad
    رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے علی امین گنڈاپور کے انتظامیہ سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: (اخبار خیبر) معتبر سرکاری ذرائع نے اسلام آباد میں کے پی ہاوس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرنے یا  حراست میں لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور پر ریاست پر حملہ آور ہونے ،سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں اور اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کی بھی اطلاعات ہیں ۔

    دوسری جانب سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کو باضابطہ طور پر گرفتار نہیں کیا گیا، علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے حوالے سے خبر بے بنیاد  ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  سیکورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں ۔

    دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے علی امین گنڈا پور کو غیر قانونی حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے تاہم شوکت یوسفزئی نے وزیراعلیٰ کی کے پی ہاؤس میں موجودگی اور انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق بھی  کی ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد کی مقامی  عدالت کی جانب سے شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری کے پی ہاؤس پہنچی۔

    یاد رہے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے غیرقانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

    عدالت نے کہا تھا کہ متعدد مرتبہ عدالت طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ کے پی پیش نہ ہوئے، ان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آبادہائی کورٹ کا دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مظاہرین کو مناسب جگہ دینے کا حکم
    Next Article اسلام آباد او راولپنڈی میں کل صبح تک حالات معمول پر آجائیں گے،وزیر داخلہ محسن نقوی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.