Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اپریل 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • گرفتار دہشتگرد کا انکشاف: افغان طالبان، داعش اور القاعدہ کی مبینہ معاونت، غیر ملکی ایجنسیوں کی مالی مدد کا دعویٰ
    • آبنائے ہرمز بحران کے عالمی معیشت پر منفی اثرات، مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے: پاکستان
    • اسلام آباد میں ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان، سکیورٹی ہائی الرٹ، ٹرانسپورٹ بندش کا فیصلہ
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران۔امریکہ کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کوششیں تیز
    • ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ جلد ختم ہوگی، امریکا کو کامیابی حاصل ہوگی
    • نمازِ جنازہ میں سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔
    • پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ کمانڈو اور سپیشل فورسز کی مشقیں جناح 13 کامیابی سے مکمل
    • ایرانی دارالحکومت تہران میں عوامی ریلی کا انعقاد، شہریوں کا پاکستان سے اظہار تشکر
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آبادہائی کورٹ کا دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مظاہرین کو مناسب جگہ دینے کا حکم
    اہم خبریں

    اسلام آبادہائی کورٹ کا دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنانے اور مظاہرین کو مناسب جگہ دینے کا حکم

    اکتوبر 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Islamabad High Court's order to ensure the implementation of Article 144 and provide adequate space to the protesters
    صورتحال سمجھ سکتا ہوں، میں خود کنٹینرز کے درمیان سے گزر کر آیا ہوں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد کے تاجروں کی جانب سے  احتجاج رکوانے کے لیے دائر پٹیشن پر سماعت کی .

    درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2 دن سے پورا اسلام آباد بند ہے، کاروبار بند ہے، بچوں کے امتحانات ہیں، ڈیڑھ لاکھ افراد کی روزانہ آمدورفت ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں صورتحال سمجھ سکتا ہوں، میں خود کنٹینرز کے درمیان سے گزر کر آیا ہوں۔

    عدالت کے فوری طلب کرنے پر سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا عدالت میں پیش ہوئے تو چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے پورا شہر کیوں بند کیا ہوا ہے ۔

    جس پر سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا نے جواب دیا کہ ملائیشیا کے وزیراعظم گزشتہ روز اسلام آباد میں موجود تھے۔ اسلام آباد میں احتجاج کے لیے قانون موجود ہے۔ تین چار دن میں اہم سعودی وفد بھی پاکستان پہنچ رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کا یہ حق نہیں کہ وہ سڑک کے درمیان اکٹھے ہو جائیں اور میرا راستہ بند کر دیں۔ ان کو مناسب جگہ دیں جہاں احتجاج کریں یا جو مرضی کرنا ہو کر لیں۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کام ہے اور آپ نے ہی کرنا ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ احتجاج بنیادی حق ہے، مظاہرین جس حوالے سے احتجاج کر رہے ہیں کریں۔ اس وقت شہر ایسا لگ رہا ہے حالت جنگ میں ہے۔ موبائل سروس بند ہے کوئی ایمرجنسی میں کسی سے رابطہ نہیں کر سکتا۔ آپ مناسب اقدامات کریں اور اسلام آباد کو کلیئر کریں۔ وفود پاکستان آ رہے ہیں کوئی نامناسب واقعہ ہوتا ہے تو وزارتِ داخلہ ذمے دار ہو گی۔ آپ نے فوج بھی طلب کی ہوئی ہے؟ آرمڈ فورسز سول حکام کی معاونت کرتی ہیں؟۔ دفعہ 144 نافذ ہے تو یقینی بنائیں کہ اس پر مکمل عملدرآمد ہو۔

    عدالت نے حکم دیا کہ دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے  اور مظاہرین کو احتجاج کیلئے  مناسب جگہ  بھی دی جائے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا:پیٹرولیم اور گیس کے وسائل، رائلٹی کی مد میں ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کیلئے کمیشن قائم
    Next Article وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اسلام آباد میں گرفتاری کی متضاد اطلاعات ،انتظامیہ سے مذاکرات کی تصدیق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گرفتار دہشتگرد کا انکشاف: افغان طالبان، داعش اور القاعدہ کی مبینہ معاونت، غیر ملکی ایجنسیوں کی مالی مدد کا دعویٰ

    اپریل 17, 2026

    آبنائے ہرمز بحران کے عالمی معیشت پر منفی اثرات، مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے: پاکستان

    اپریل 17, 2026

    اسلام آباد میں ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان، سکیورٹی ہائی الرٹ، ٹرانسپورٹ بندش کا فیصلہ

    اپریل 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    گرفتار دہشتگرد کا انکشاف: افغان طالبان، داعش اور القاعدہ کی مبینہ معاونت، غیر ملکی ایجنسیوں کی مالی مدد کا دعویٰ

    اپریل 17, 2026

    آبنائے ہرمز بحران کے عالمی معیشت پر منفی اثرات، مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری میں ہے: پاکستان

    اپریل 17, 2026

    اسلام آباد میں ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوسرے دور کا امکان، سکیورٹی ہائی الرٹ، ٹرانسپورٹ بندش کا فیصلہ

    اپریل 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران۔امریکہ کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کوششیں تیز

    اپریل 17, 2026

    ٹرمپ کا دعویٰ: ایران جنگ جلد ختم ہوگی، امریکا کو کامیابی حاصل ہوگی

    اپریل 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.