Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 31, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے ایل پی جی کی قیمت 17 روپی سے زائد فی کلو کمی کا اعلان کردیا
    • حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
    • نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی K2/K3 ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے مکمل کرلیا
    • خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب
    • تحریک انصاف کا عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان
    • باجوڑ آپریشن، خواتین کا احتجاج اور بچوں کی شہادت, عروج خان
    • قاضی عارف محمود کا ( دو خزو خاوند) مزاحیہ مگر نصیحت آموز
    • صدر ٹرمپ کا شکریہ، معاہدے سے دیرپا شراکت داری کو وسعت ملے گی، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سیف علی خان اور کرینہ کپور کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آ گیا
    شوبز

    سیف علی خان اور کرینہ کپور کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آ گیا

    جولائی 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول جوڑی، سیف علی خان اور کرینہ کپور کے حوالے سے ایک چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے سینئر اینکر پرسن اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیف اور کرینہ کی ازدواجی زندگی میں شدید تنازع پیدا ہو چکا ہے اور دونوں کی راہیں جدا ہونے والی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی میڈیا کے اندرونی ذرائع، جنہیں انہوں نے طنزیہ انداز میں "چوہے” کہا، سے اطلاع ملی ہے کہ کرینہ اور سیف کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔ ان کے مطابق سیف علی خان ایک اسکینڈل میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے اور اسی واقعے کے بعد کرینہ نے ان پر حملہ کیا۔

    مبشر لقمان نے مزید انکشاف کیا کہ سیف علی خان نے قطر کی شہریت حاصل کر لی ہے اور وہ جلد بھارت چھوڑ کر وہاں منتقل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم کرینہ اس فیصلے سے متفق نہیں ہیں، یہی اختلاف دونوں کے درمیان علیحدگی کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔

    یہ معاملہ صرف یہاں تک محدود نہیں، بلکہ کچھ ماہ قبل معروف بھارتی نجومی سشیل کمار سنگھ نے بھی سیف اور کرینہ کے تعلقات کے حوالے سے ایک حیران کن پیش گوئی کی تھی۔ اپنے ایک انٹرویو میں سشیل کمار نے بتایا تھا کہ سیف اور کرینہ کی کنڈلی کے مطابق اگلے ڈیڑھ سال میں ان کی طلاق ہو جائے گی۔ ان کی اس پیشگوئی نے اس جوڑے کے مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سیف علی خان اور کرینہ کپور نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کو بالی وڈ کی کامیاب ترین جوڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ان کے دو بیٹے تیمور اور جے بھی ہیں، جو میڈیا میں اکثر زیر بحث رہتے ہیں۔

    bollywood news indian celebrity gossip kareena kapoor kareena saif breakup mubasher lucman saif ali khan saif kareena divorce
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباجوڑ میں ’’سربکف آپریشن‘‘ کا دوسرا روز، 7 دہشتگرد ہلاک، 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید
    Next Article ایک سالہ بچے نے زہریلے سانپ کو دانتوں سے کاٹ کر مار ڈالا
    Web Desk

    Related Posts

    قاضی عارف محمود کا ( دو خزو خاوند) مزاحیہ مگر نصیحت آموز

    جولائی 31, 2025

    خیبرسحر میں لیجنڈز کی شرکت ۔۔گلریز تبسم اپنی ویڈیوز دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے

    جولائی 31, 2025

    ہمایوں سعید نے خیبر ٹی وی نیٹ ورک پشاور سنٹر میں اپنی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا پشتو گانا لانچ کردیا

    مئی 31, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے ایل پی جی کی قیمت 17 روپی سے زائد فی کلو کمی کا اعلان کردیا

    جولائی 31, 2025

    حکومت نے پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

    جولائی 31, 2025

    نیشنل گرڈ کمپنی نے 500 کے وی K2/K3 ٹرانسمیشن لائن کو کامیابی سے مکمل کرلیا

    جولائی 31, 2025

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ مشعال یوسفزئی سینیٹر منتخب

    جولائی 31, 2025

    تحریک انصاف کا عدالتی فیصلہ اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کا اعلان

    جولائی 31, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.