پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ،سوشل میڈیا پر اپنے بیان مین انہوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رکیک حملوں کو سہا ہے، کوئی ملال نہیں، اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا ۔
سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا ۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے ۔
انہوں نے ہم نے پارٹی کے اندر اور باہر سے ہر قسم کے رکیک حملوں کو سہا ہے، کوئی ملال نہیں، اپنی بھرپور وکالت کو پس پشت ڈال کر معاشی بے یقینی کو بخوشی قبول کیا ۔
سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، میں زندگی بھر جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، خواتین اور اقلیتوں پر جبر کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی، مزدوروں اور پنشنرز کے حقوق کی جنگ لڑی ۔