Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 16, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز
    • خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”
    • عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب
    • معدنی دوڑ، ایک موقع یا ایک اور کھویا ہوا امکان؟
    • اسلامی ٹاسک فورس کا قیام، پاکستان کی جراتمندانہ تجویز
    • ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک؛ کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
    • دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات
    • وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بچوں کا استحصال: کولمبیا میں منعقدہ کانفرنس میں پہلی بار پاکستان کی شرکت
    اہم خبریں

    بچوں کا استحصال: کولمبیا میں منعقدہ کانفرنس میں پہلی بار پاکستان کی شرکت

    نومبر 8, 2024Updated:نومبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Sara Ahmed in Columbia
    Share
    Facebook Twitter Email

    کولمبیا میں بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے پہلی بار پاکستان کی نمائندگی کی۔۔ 

    عالمی کانفرنس کا انعقاد حکومت کولمبیا کی جانب سے سویڈن کی حکومت، یونیسیف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے اشتراک سے کیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے عالمی کانفرنس میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کیا۔ عالمی کانفرنس میں پاکستان سمیت 143 ممالک کے وزراء نے شرکت کی جس میں بچوں کے تحفظ کے قوانین کے نفاذ، چائلڈ میرج، چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کی بہتری، بچوں پر جسمانی سزاؤں کی روک تھام اور بچوں کے حقوق پر گفتگو کی گئی۔ عالمی کانفرنس میں چیئرپرسن سارہ احمد کے ہمراہ نیشنل کمیشن آن رائٹس آف چائلڈ کی چیئرپرسن عائشہ رضا فاروق بھی موجود تھیں۔

    چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ کولمبیا میں پہلی مرتبہ بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے منعقدہ عالمی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، چائلڈ پروٹیکشن بیورو استحصال کا شکار بچوں کے تحفظ کے لیے پریونشن اور رسپانس پر کام کر رہا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو ایک سال میں تقریباً دس ہزار استحصال کا شکار بچوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ان بچوں کی ویلفیئر کے ذریعے خودمختار بنا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے یونیسیف کی سپورٹ اور تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، پاکستان میں بچوں کے حقوق اور استحصال سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بچوں کا استحصال ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔

    چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو پاکستان اور دنیا کے تمام ممالک سے بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ میرا مقصد ہے کہ پاکستان میں ہر بچہ محفوظ، خودمختار اور آزاد شہری کے طور پر زندگی گزارے۔ بچوں کے تحفظ کے قوانین کا نفاذ اور محفوظ ماحول بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، میں اس کام میں وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب اور تمام ریاستی اداروں کی سپورٹ کی شکر گزار ہوں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleجموں و کشمیر اسمبلی میدان جنگ بن گئی
    Next Article کورکمانڈر پشاور کی یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں طلبا و طالبات سے ملاقات
    Web Desk

    Related Posts

    خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”

    ستمبر 16, 2025

    ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک؛ کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

    ستمبر 16, 2025

    دوحہ: وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات

    ستمبر 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دجوند تصویر اور ازغل بمقابلہ ZANZEERUNA. خیبر ٹیلیویژن پر بیک وقت تین معیاری اور نصیحت آموز ڈرامہ سیریلز

    ستمبر 16, 2025

    خیبر ٹی وی کا شو "لولی وڈ پولی وڈ”

    ستمبر 16, 2025

    عشرت عباس کی فنی خدمات کے اعتراف میں 22 ستمبر کو خصوصی تقریب

    ستمبر 16, 2025

    معدنی دوڑ، ایک موقع یا ایک اور کھویا ہوا امکان؟

    ستمبر 16, 2025

    اسلامی ٹاسک فورس کا قیام، پاکستان کی جراتمندانہ تجویز

    ستمبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.