Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جنوری 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم کو 14 رنز سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی
    • 9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق
    • اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے، یہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے، اسحاق ڈار
    • پاکستانی انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی، پروفیشنل ایم ایم اے ٹائٹل فائٹ جیت لی
    • خیبر/جمرود: بابِ خیبر کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
    • اسلام آباد: شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
    • شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا
    • خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی، یو اے ای اور کویتی سفرا کی ملاقاتیں، امن کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی، یو اے ای اور کویتی سفرا کی ملاقاتیں، امن کیلئے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    مئی 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Saudi, UAE and Kuwaiti ambassadors meet with Prime Minister Shehbaz Sharif, express desire to work together for peace
    سعودی،یو اے ای، اور کویت کے سفرا نے یقین دلایا کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، اس دورانسعودی عرب نے یقین دلایا کہ وہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں تنازعات کم کرنے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالیں ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں دہشت گردی کی روک تھام کی کوششوں میں بڑی قربانیاں دی ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی ہیں ۔

    وزیراعظم نے واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے کے ہندوستان کے بے بنیاد الزامات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔

    ملاقات میں سعودی سفیر نے اس اہم معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے ۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزابی نے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، علاقائی سلامتی اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور سفیر نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا ۔

    دریں اثنا  وزیراعظم سے اسلام آباد میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر نے بھی ملاقات کی جس میں پاکستان اور کویت کے تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

    اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ کویت کے امیر صباح الخالد الحمد المبارک الصباح کے پاکستان کے دورے پر آنے کے منتظر ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے مفادات کے لیے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔

    اس موقع پر پاکستان میں کویتی سفیر نے کہا کہ کویت نے ہمیشہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے وژن کی حمایت کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاک فوج کا بھارت کو مؤثر اور مناسب جواب دینے کا اعلان
    Next Article بھارتی فوج اور انٹیلیجنس کا معصوم پاکستانیوں کے فیک انکاؤنٹرز کا مکروہ منصوبہ بے نقاب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق

    جنوری 11, 2026

    اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے، یہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے، اسحاق ڈار

    جنوری 11, 2026

    خیبر/جمرود: بابِ خیبر کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    جنوری 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم کو 14 رنز سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی

    جنوری 11, 2026

    9 مئی واقعات میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا کی موجودگی کی تصدیق

    جنوری 11, 2026

    اسرائیلی وزیر خارجہ کا صومالی لینڈ کا دورہ انتہائی تشویشناک ہے، یہ سرحدوں پر براہ راست حملہ ہے، اسحاق ڈار

    جنوری 11, 2026

    پاکستانی انیتا کریم نے تاریخ رقم کر دی، پروفیشنل ایم ایم اے ٹائٹل فائٹ جیت لی

    جنوری 11, 2026

    خیبر/جمرود: بابِ خیبر کے قریب گاڑی اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

    جنوری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.