Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران
    • سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف
    • نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے پہلے سکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی
    • 29 جولائی تک موسمی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری
    • ہنگو پولیس کی اہم کامیابی، ڈی پی او ہنگو پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک
    • سوات: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک
    • اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سکیم کی منظوری دیدی
    • امریکہ کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان کئی ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط، ابو ظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا
    اہم خبریں

    پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان کئی ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط، ابو ظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا گیا

    فروری 27, 2025Updated:فروری 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    MoUs and agreements signed between Pakistan and UAE, Crown Prince of Abu Dhabi honored with high honors
    ابوظہبی کے ولی عہد کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب کے دوران نشان پاکستان سے نوازا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کی اسلام آباد آمد:

    اسلام آباد: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وفد کے ہمراہ نورخان ایئربیس پہنچے، اماراتی وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام شریک تھے ۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر حکومتی وزرا اور اعلیٰ حکام نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، بچوں نے انہیں گلدستے پیش کیے جب کہ دارالحکومت میں بارش کے پیش نظر شہباز شریف معزز مہمان کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے خود چھتری تھام کر چلتے رہے ۔

    معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا:

    شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ولی عہد نے شہبازشریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ۔

    اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سے تعارف کرایا جب کہ ابوظبی کے ولی عہد نے اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم سے متعارف کرایا ۔

    پاکستان اور ابوظہبی کے دمریان کئی ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہوئے :

    ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لئے 5 معاہدوں پر دستخط کیے ۔

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی سفارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات ہیں جب کہ یو اے ای مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک اور ترسیلات زر کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جہاں بڑی تعداد میں پاکستانی رہائش پذیر ہیں اور وہاں کام کرتے ہیں ۔

    ابوظہبی کے ولی عہد کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات : 

    پاکستان اور ابوظبی کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط ہوگئے ۔

    وزیراعظم سے ابوظبی کے ولی عہد اور ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔

    وزیراعظم نے ولی عہد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ دو طرفہ ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس ماہ کے شروع میں ولی عہد کے ساتھ اپنی انتہائی نتیجہ خیز ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ دونوں ممالک اپنے بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ میرے حالیہ دورۂ ازبکستان کے دوران ازبکستان- افغانستان- پاکستان ریلوے لائن منصوبے پر بات چیت ہوئی؛ ازبکستان نے بھی اس منصوبے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے، اس منصوبے کی بدولت گوادر اور ابوظہبی پورٹس کو فائدہ ہوگا اور یہ منصوبہ اس خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا ۔

    وزیراعظم نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل اور مضبوط حمایت کو سراہا۔ پاکستان میں اپنے سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو وسعت دینے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی گہری دلچسپی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف پاکستانی اداروں اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان حالیہ کامیاب سرمایہ کاری کے اقدامات اس مضبوط اور مسلسل بڑھتے ہوئے تعاون کی روشن مثال ہیں ۔

    ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید، جو سینئر حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل وفد کے ہمراہ ہیں، انہوں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا ۔

    دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ، کان کنی، ریلویز اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں ۔

    صدر مملکت نے معزز مہمان کو نشان پاکستان سے نوازا :

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو نشان پاکستان سے نواز دیا ۔

    ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

    تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زاید النہیان کو نشان پاکستان سے نواز ۔

    ابوظبی کی ولی عہد کی پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا ،شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleرمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں طلب
    Next Article گندم کی خریداری میں خیبرپختونخوا حکومت کی بدعنوانی کے ہوشربا انکشافات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف

    جولائی 26, 2025

    نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے پہلے سکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی

    جولائی 26, 2025

    29 جولائی تک موسمی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

    جولائی 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں قیادت کا بحران

    جولائی 26, 2025

    سانحہ سوات، دفعہ 144 کے باوجود سیاحوں کو دریا میں جانے سے نہ روکنے کا انکشاف

    جولائی 26, 2025

    نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی، وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے پہلے سکلز امپیکٹ بانڈ کی منظوری دیدی

    جولائی 26, 2025

    29 جولائی تک موسمی صورتحال کے باعث خیبرپختونخوا میں سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

    جولائی 26, 2025

    ہنگو پولیس کی اہم کامیابی، ڈی پی او ہنگو پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

    جولائی 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.