Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری
    • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم
    • بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کا بڑا اعلان
    • کوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹس شہید
    • گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل اور سیکیورٹی سے متعلق الگ الگ اجلاس
    • پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 82 رنز سے شکست دیدی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم
    اہم خبریں اکتوبر 12, 2026

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

    پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں ملکی معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔

    وزیراعظم نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کے لیے قرضوں کی مجموعی مالیت 2028 تک 1.1 ٹریلین روپے سے بڑھا کر 2.2 ٹریلین روپے کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت سمیڈا کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سمیڈا میں جاری اصلاحات کا محور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو بااختیار بنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کے عوام کو بااختیار بنانے سے ان علاقوں سے بڑے شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی آئے گی اور ملک کی مجموعی ترقی کو فروغ ملے گا۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ سمیڈا زیادہ سے زیادہ افراد کو کاروبار کے لیے قرضوں کے حصول کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کرے۔

    وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے قیام کے لیے فیزیبلٹی اسٹڈیز شعبہ جات کے ماہرین سے تیار کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مقامی زبانوں میں بھی دستیاب بنایا جائے تاکہ ملک بھر کے خواہش مند کاروباری افراد ان سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو سمیڈا میں جاری اصلاحات اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سمیڈا کو ایک مرکزی پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جا رہا ہے، ایس ایم ای شعبے سے وابستہ افراد تک مؤثر رسائی یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں سمیڈا کے دفاتر بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

    شہریوں کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ہیلپ لائن قائم کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے لوگوں کو مقامی زبانوں میں معلومات اور رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ عالمی ای کامرس کمپنی علی بابا اور سمیڈا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔

    اس مفاہمت کے تحت دو سال کے عرصے میں دس ہزار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کو تربیت فراہم کی جائے گی۔

    2.2 ٹریلین روپے SMEDA اسلام آباد ای کامرس ایس ایم ایز چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سمیڈا شہباز شریف علی بابا فیزیبلٹی اسٹڈیز کاروباری تربیت کاروباری قرضے مصنوعی ذہانت معاشی ترقی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ
    Next Article پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری
    Saqib Butt

    Related Posts

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

    اکتوبر 12, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

    اکتوبر 12, 2026

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کا بڑا اعلان

    اکتوبر 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.