اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 2 شعبوں میں مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان اور سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے درمیان 1.61 ڈالر کے 2 معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں ۔
سعودی فنڈ کے ساتھ تیل کی درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی کی سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ۔
اسی طرح مانسہرہ میں واٹر سپلائی اسکیم کے لیے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رعایتی قرض کی فراہمی کے معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ۔
معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، سعودی سفیر، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے ۔