وزیراعظم شہبازشریف کی زیر قیادت پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ، پاکستان آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کی شراکت داری میں بڑی پیشرفت ،آذربائیجان کیجانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ صدرالہام علیوف سے ملاقات نہایت بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان میں سرمایہ کاری پرصدرالہام علییوف کے مشکور ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائل نےمعاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر وفد کے ہمراہ موجود تھے ۔
وزیراعظم شہبازشریف اور صدر آذربائیجان الہام علیوف کی ملاقات کے بعد معاہدہ طے پا گیا،جبکہ حتمی و مفصل معاہدے پر آذری صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے، معاہدے سے دونوں ممالک کے مابین سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات تاریخی سطح پر پہنچ گئے،معاہدہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مضبوطی کی ضمانت ثابت ہوگا ۔
آذربائیجان میں میڈیا سرے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے جس پر صدر الہام علیوف کے مشکور ہیں ۔
آذربائیجان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان نے 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ صدرالہام علیوف سے ملاقات نہایت بہترین اور نتیجہ خیز رہی، پاکستان میں سرمایہ کاری پرصدرالہام علیوف کے مشکور ہیں اور اس میں مزید اضافہ کریں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر آذربائیجان الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی ۔