مفاہمتی یادداشت پراین آئی سی وی ڈی اور شیخ محمد بن زید النہیان اسپتال کوئٹہ کے مابین دستخط ہوگئے ہیں
مفاہمتی یادداشت پر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال شیخ محمد بن زید النہیان کوئٹہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ویسکولر ڈیزیز کراچی (این آئی سی وی ڈی) کراچی کے درمیان امراض قلب کے علاج و معالجہ کے حوالے سے دستخط کئے گئے ہیں۔
زرائع کے مطابق بلوچستان کو ہر قدم پر ترقی پذیر صوبہ بنانے کے لئےضلعی انتظامیہ اور عسکری قیادت کوشاں ہیں۔ بچوں کے امراض قلب کے علاج و معالجہ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر کوئٹہ میں بلوچستان کے پہلے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال شیخ محمد بن زید النہیان کوئٹہ اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اینڈ ویسکولر ڈیئزیز کراچی کے مابین دستخط ہوئے ہیں۔ابتدائی طور پر ہر این آئی سی وی ڈی انسیٹیوٹ بچوں کے امراض قلب کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم 15 روز کے بعد شیخ محمد بن زید النہیان انسٹیٹیوٹ کوئٹہ کو فراہم کرے گی۔
صوبہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کی ٹیم فراہم کرنے سے مفت قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ آئی سی کیو اسپتال کوئٹہ میں بچوں کے امراض قلب کے علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم ہو گئی۔اب تک 100 سے زائد آئی سی کیو میں کامیاب آپریشنز اور 1300 انجیوگرافی سرجریز ہو چکی ہیں،500 سے زائد کارڈیک سرجریز کے ساتھ ساتھ کامیاب انجیو پلاسٹس سرجریز بھی کی جا چکی ہیں۔ کیک کاٹنے کی تقریب آئی سی کیو میں کامیاب سرجریز کی خوشی میں بھی منعقد کی گئ ہے۔