پشاور میں رنگ روڈ جمیل چوک کے قریب گاڑی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ شاہ پور میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں خاتون کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی ۔
پشاور تھانہ پھندو کی حدود میں جمیل چوک رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ کے فوراً بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پشاور پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا ہے ۔
دوسری جانب، پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حددو میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ لیڈی پولیس اہلکار ضلع چارسدہ پڑانگ میں تعینات تھیں، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔