Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, فروری 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ’پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے‘، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ
    • سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی اور بیٹوں سے رابطے کیلئے سہولت دینے کا حکم
    • بنگلادیش میں جنرل اليکشن کیلئے ووٹنگ ، بی این پی اور جماعت اسلامی میں کانٹےکا مقابلہ متوقع
    • جب قیادت مفادِ عامہ کو ترجیح دے
    • امام بارگاہ خودکش حملہ، وزیراعظم کا بمبار کو روکنے والے شہری کیلئے 1 کروڑ، شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ امداد دینے کا اعلان
    • ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا پولیس قافلے پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید، ڈی ایس پی زخمی ،4 دہشتگرد بھی ہلاک
    • خیبر ٹیلی ویژن نے لیجنڈ فنکاروں کو گمنامی سے نکالنے میں تاریخی کردار ادا کیا، فریدون باچہ
    • پاکستان ڈائریکٹرز، پروڈیوسرز، رائٹرز اینڈ آرٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایڈیشنل سیکرٹری کلچر و سیاحت سے ملاقات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیرداخلہ محسن نقوی کا پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ
    اہم خبریں

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا پہلگام واقعے کے حقائق سامنے لانے کیلئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ

    اپریل 26, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Interior Minister Mohsin Naqvi demands transparent investigation to reveal facts of Pahalgam incident
    دنیا کو سمجھنا پڑے گا دہشت گرد کون ہے اور کس طرح سے وہ اپنے اہداف کو حاصل کررہا ہے، محسن نقوی
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے جعفرآباد اور پہلگام واقعے کی شفاف تحقیقات کیلیے عالمی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام میں ہونے والے حملے کی شفاف تحقیقات کیلیے بھارت کو پیش کش کی ہے ۔

    لاہور: ایف آئی اے کے ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ  نے کہا کہ بی ایل اے اور را ایک ہی ہیں جبکہ بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے واقعات میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں جس کے ثبوت ہم غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی کو دینے کیلیے تیار ہیں ۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان پہلگام ڈرامے کو بے نقاب کرنا چاہتا ہے، کوئی بھی غیر جانبدار فریق تحقیقات کرے گا تو پاکستان تعاون کرے گا ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی استحکام بھارت سے ہضم نہیں ہورہا، دنیا کو دیکھنا ہوگا کہ سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ کرنے والا ملک کس طرح دہشت گردی کی آڑ میں اپنے اہداف حاصل کررہا ہے ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کو سمجھنا پڑے گا دہشت گرد کون ہے اور کس طرح سے وہ اپنے اہداف کو حاصل کررہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا براہ راست یا کسی بھی قسم کی دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اپنے مؤقف پر کھڑا ہے اور مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازع مسئلے کا حل نکالا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیر میں جو آزادی کی تحریک چل رہی ہے وہ مقامی لوگوں کی اپنی تحریک و جدوجہد ہے ۔

    محسن نقوی نے بتایا کہ تین روز میں 160 آئی ای ڈی دھماکوں کو ناکام بنایا ہے، پاکستان میں ہونے والے واقعات کی بھارت نے کبھی مذمت نہیں کی ۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلگام حملے پر بھارت کو تحقیقات کیلیے پیش کش کی ہے کیونکہ پاکستان اس ڈرامے کو بے نقاب کرے گا اور دنیا کے علم میں لائے گا کہ اصل حقائق کیا ہیں ۔

    محسن نقوی نے کہا کہ واقعے کی ایف آئی آر دس منٹ کے اندر درج ہونا اچمبے کی بات ہے کیونکہ جائے حادثہ کو دو چار گھنٹوں کیلیے بند کردیا جاتا ہے ۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپہلگام حملہ، سکھوں کی بغاوت اور اسرائیلی مداخلت:مودی سرکار کا بحران بڑھتا جا رہا
    Next Article پشاور میں فائرنگ کے مختلف واقعات،خاتون پولیس کانسٹیبل سمیت 6 افراد جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ’پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے‘، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ

    فروری 12, 2026

    سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی اور بیٹوں سے رابطے کیلئے سہولت دینے کا حکم

    فروری 12, 2026

    بنگلادیش میں جنرل اليکشن کیلئے ووٹنگ ، بی این پی اور جماعت اسلامی میں کانٹےکا مقابلہ متوقع

    فروری 12, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ’پاکستان کیساتھ کھڑے رہیں گے‘، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور بحرینی وزیر داخلہ کا ٹیلی فونک رابطہ

    فروری 12, 2026

    سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی اور بیٹوں سے رابطے کیلئے سہولت دینے کا حکم

    فروری 12, 2026

    بنگلادیش میں جنرل اليکشن کیلئے ووٹنگ ، بی این پی اور جماعت اسلامی میں کانٹےکا مقابلہ متوقع

    فروری 12, 2026

    جب قیادت مفادِ عامہ کو ترجیح دے

    فروری 11, 2026

    امام بارگاہ خودکش حملہ، وزیراعظم کا بمبار کو روکنے والے شہری کیلئے 1 کروڑ، شہدا کے ورثا کو 50 لاکھ امداد دینے کا اعلان

    فروری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.