شانگلہ:( تحسین اللہ تاثیر) ضلع شانگلہ کے علاقےبشام لاہور میں بیٹوں نے والد والدہ اور بہن پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے والد سلطنت خان اور سوتیلی ماں موقع جاں بحق جبکہ سوتیلی بہن شدید زخمی ہوئی۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعہ جائیداد پر تھا، مقامی لوگوں اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی لڑکی کو قریبی ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بشام منتقل کرد یا۔باپ اور بیٹوں کا اپس میں گزشتہ کئی سالوں سے جائیداد کی تقسیم پر تنازعہ چل رہا تھا۔جس کے بعد بیٹوں نے اپنا آبائی گھر چھوڑ کر دوسرے گاوں کونشی میں رہتے تھے۔ مقتولین کی ایک بیٹی نے پولس کو بیان دیا کہ وہ اپنے کمرے میں تھی ان کے والد اور والدہ برامدے میں تھے کہ اچانک ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی۔ گولیاں لگنے کے بعد ان کے والد اور والدہ موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ ان کی بہن زخمی ہوئی اور وہ بچ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔
جمعہ, مئی 23, 2025
بریکنگ نیوز
- پی ایس ایل ایلیمینیٹر میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا
- بھارتی حمایت یافتہ ملک دشمن عناصر کو نیست ونابود کیا جائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس کا عزم
- میڈیا ہمارا فخر، ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی،دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
- سيد عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نواز دیا گیا
- بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، اب حملہ کرنے سے پہلے مودی 100 بار سوچے گا،وزیراعظم شہبازشریف
- ٹیکنالوجی کی نئی جنگ،پاکستان اور چین نے دنیا کو چونکا دیا
- خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
- آپریشن بنیان مرصوص: پاکستان کی جوہری طاقت کا عالمی اعتراف