Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 23, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی
    • اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
    • جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات
    • سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج
    • دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
    • میرعلی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی، 6 افراد جھلس کر دم توڑ گئے
    • پاکستان کی غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی مذمت، عالمی برادری سے شرم الشیخ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی
    کھیل

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

    اکتوبر 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    South Africa beat Pakistan in the second Test match to level the series 1-1.
    پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے باآسانی پاکستانی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پاکستان کا 68 رنز کا ہدف مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کامیابی حاصل کی ۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے  ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی ۔

    کھیل کے چوتھے روز سب سے پہلے پاکستان کے بابراعظم 50 رنز پر کر آوٹ ہوئے جس کے بعد تھوڑی ہی دیر میں دیگر بیٹرز بھی پویلین لوٹ گئے ۔

    محمد رضوان 18،  سلمان علی آغا 28 اور ساجد خان نے 13 رنز بنائے جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے، آصف آفریدی صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

    پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 138 رنز پر آوٹ ہوئی اور یوں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف ملا، جسے مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے قنصان پر پورا کرکے کامیابی حاصل کی اور سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی ۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے سیمن ہارمر نے 6 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کیشو مہاراج نے 2 اور کگیسو ربادا نے ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ایڈم مارکرم 42 رنز جب کہ ٹرسٹن اسٹبز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ریان ریکلٹن 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی، لاہور میں پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو شکست دی تھی ۔

    جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کو مین آف دی میچ اور موتو سامی کو پلئیر آف دی سیریز کا اعزاز دیا گیا ۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم نے 404 رنز بنائے تھے، یوں مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 71 رنز کی برتری حاصل کی تھی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    راولپنڈی ٹیسٹ، دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی پر پاکستان ٹیم مشکلات سے دوچار

    اکتوبر 22, 2025

    لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دیدی

    اکتوبر 15, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابر کردی

    اکتوبر 23, 2025

    اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے مبینہ خودکشی کرلی

    اکتوبر 23, 2025

    جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، بابراعظم کی واپسی

    اکتوبر 23, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف سے خیبرپختونخوا کے اراکین پارلیمنٹ اور لیگی رہنماوں کی ملاقات

    اکتوبر 23, 2025

    سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کیخلاف مقدمہ درج

    اکتوبر 23, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.