Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سنچورین ٹیسٹ جیتنے کیلئے جنوبی افریقہ کو 121 رنز اور پاکستان کو 7 وکٹوں کی ضرورت
    اہم خبریں دسمبر 28, 2024

    سنچورین ٹیسٹ جیتنے کیلئے جنوبی افریقہ کو 121 رنز اور پاکستان کو 7 وکٹوں کی ضرورت

    Facebook Twitter Email
    South Africa need 121 runs and Pakistan need 7 wickets to win the Centurion Test
    پاکستان کی دوسری اننگز میں سعود شکیل نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سنچورین میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، تیسرے روز پاکستان کے 148 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف  3 وکٹ کے نقصان پر 27 رنز  بنالیے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 121 رنز درکار ہیں ۔

    اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا۔ سنچورین میں بارش کے باعث پچ اور اسکور بورڈ کو کوورز  سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ سنچورین میں گزشتہ رات تیز بارش ہوئی، آج بھی ہلکی بارش ہوتی رہی ۔

     پاکستان  اپنی دوسری اننگز میں 237 رنز بناکر آوٹ ہوئی، آج آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 50 رنز بنا کر 153 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم نے نصف سنچری81 گیندوں پر مکمل کی، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے ۔

    پاکستان کی دوسری اننگز میں سعود شکیل نے سب سے زیادہ 84 رنز سکور کیے، کپتان شان مسعود  نے 28 رنز بنائے ۔عامر جمال 18رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان آغا ایک رن بناسکے ۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے  مارکو جینسن نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ربادانے 2، بوش اور پیٹرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ۔

    پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 211 رنز سکور کیے تھے جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے 90 رنز کی برتری ملی تھی ۔

    148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان جنوبی افریقہ کو بھی آج مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 27 رنز پر اس نے 3 وکٹ گنوادیں ۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 اور خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

     جنوبی افریقہ کو  سیریز کا پہلا ٹیسٹ جیتنے کے لیے چوتھے روز مزید 121 رنز کی ضرورت ہے جب کہ  پاکستان کو 7 وکٹیں درکار ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباڑہ اور جمرود کی جیلوں میں موجود 98 فیصد قیدیوں کیخلاف منشیات کے مقدمات درج ہیں۔ ھمایوں خان
    Next Article سی پیک معاہدہ، چین سے پہلا مال بردار کنٹینر پاکستان پہنچ گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.