کراچی کے بعد پشاور بھی ڈاکووں کے نشانے پر آ گیا اور سٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو گیا ہے، پچھلے چھ ماہ کے دوران رہزنی کے 78 واقعات میں دو شہری جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ راہزنی کے زیادہ تر واقعات حیات آباد، اندرون شہر، صدر ٹاؤن میں پیش آئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران پولیس مقابلے میں 6 ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ 174 میں سے 91 راہزن زخمی حالت میں گرفتارکئے گئے۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور صاحبزادہ سجاد احمد کے مطابق شہر میں اسٹریٹ کرائمز، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں اضافے کے بعد پولیس نے ملزمان تک جلد پہنچنےکیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔