Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 2, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید
    • کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی
    • ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر
    • پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ
    • خیبر ٹی وی پشاور کا تفریحی و نصیحت آموز ڈرامہ ’’گارڈ روم‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل جاری
    • چین کا اقتصادی ترقی سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان
    • سوڈان میں تباہ کن بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، گاؤں زمیں بوس، ایک ہزار افراد جاں بحق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید
    اہم خبریں

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Suicide attack on FC headquarters in Bannu, 5 terrorists killed, 6 security personnel martyred
    قریبی شہری آبادی کو نقصان پہنچا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر
    Share
    Facebook Twitter Email

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری(ایف سی) کے ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ نے صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا تاہم ناکام دہشت گردوں نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی ہیڈ کوارٹرز کی دیوار سے ٹکرا دی، جس سے دیوار کا ایک حصہ منہدم ہو گیا ۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ قریبی شہری آبادی کو نقصان پہنچا اور دھماکے کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری زخمی ہوئے ۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی پراکسی گروہ کے تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔

    بیان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 بہادر سپاہی مادر وطن پر قربان ہو کر شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آر نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور اس بزدلانہ حملے کے منصوبہ سازوں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

    پاک فوج کے بیان میں کہا گیا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں اور معصوم شہریوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور مادر وطن کا دفاع ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی

    ستمبر 2, 2025

    چین کا اقتصادی ترقی سمیت تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

    ستمبر 2, 2025

    سوڈان میں تباہ کن بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، گاؤں زمیں بوس، ایک ہزار افراد جاں بحق

    ستمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنوں میں ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید

    ستمبر 2, 2025

    کسی کو عدالت کی بےحرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، چیف جسٹس یحیٰ آفریدی

    ستمبر 2, 2025

    ٹیرف کے اثرات، بھارتی روپیہ کم ترین سطح پر

    ستمبر 2, 2025

    پشاور میں افغان مہاجرین کا وطن واپسی پر تحفظات، ڈیڈ لائن میں توسیع کا مطالبہ

    ستمبر 2, 2025

    خیبر ٹی وی پشاور کا تفریحی و نصیحت آموز ڈرامہ ’’گارڈ روم‘‘ ناظرین کی توجہ کا مرکز

    ستمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.