Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جون 24, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کی خودمختاری کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
    • وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امن بحالی کی اہمیت پر زور
    • پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم
    • ایران کے جوابی حملوں میں 28 اسرائیلی ہلاک،3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے
    • کیا ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو شکست دیدی؟
    • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 11 دہشتگرد ہلاک، پاک فوج کے 2 جوان شہید
    • کیا ایران میں اسرائیلی مقاصد حاصل ہو گئے؟
    • وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی عرب، قطر اور چین کے سفرا کی ملاقاتیں، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر غور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پشاور بھر میں سپلائی معطل،تمام سی این جی سٹیشنز بند
    اہم خبریں

    پشاور بھر میں سپلائی معطل،تمام سی این جی سٹیشنز بند

    جنوری 5, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Supply suspended across Peshawar, all CNG stations closed
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور بھر میں گھریلو صارفین کی سہولت اور سخت سردی کے موسم میں گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کیلئے ضلع بھر میں تمام سی این جی سٹیشنز پر آپریشنل پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر عمل 31جنوری تک دفعہ 144کے تحت جاری رہے گا.

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ گیس کی طلب اور رسد میں بہت فرق ہے۔ ایس این جی پی ایل کو قدرتی گیس کی فراہمی میں شدید کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سردیوں کی شدت میں اضافہ کے پیش نظرگھریلو صارفین کو قدرتی گیس کی سپلائی میں کمی کئی مسائل کا باعث بن رہی ہے۔حکومت کی اہم ذمہ داری گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی بلاتعطل فراہمی ہے۔
    پشاور ہائیکورٹ کے حکم نامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گھریلو صارفین کو ترجیحی بنیادوں پر گیس کی فراہمی کی جائے۔ان احکامات کی روشنی اور گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے تمام سی این جی سٹیشنز کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    جاری حکم نامہ کے مطابق آج 5 جنوری سے 31 جنوری 2024ء تک پشاور بھر میں سی این جی سٹیشن کے آپریشن پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ جو بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈنے پشاور میں سردی کی شدت اور گیس کی طلب میں اضافے کے پیش نظر سی این جی سیکٹر کو گیس سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے جس کی روشنی میں پشاور ریجن کے تمام سی این جی سٹیشنوں کو گیس کی سپلائی آج سے مکمل طور پر بند ہو گی.
    ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق سوئی نادردن گیس کی جانب سے پشاورسمیت خیبرپختونخواکے گھریلوگیس صارفین کو بروقت گیس کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے پیش نظر پشاورہائی کورٹ کی ہدایات اور حکومت کی گیس مختص کرنے کی پالیسی کے مطابق سی این جی سٹیشنوں کو آج سے باقاعدہ طورپر گیس کی سپلائی کو بند کردیاجائے گا۔

    closed CNG stations Peshawar بند پشاور سی این جی سٹیشنز
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدوسری شادی کیوں کی؟ صوابی میں بھائی نے سگی بہن کو قتل کردیا
    Next Article جامعہ پشاور کے ملازمین کا احتجاج رنگ لے آیا، تنخواہوں میں اضافے کی منظوری مل گئی
    Mahnoor

    Related Posts

    وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کی خودمختاری کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

    جون 24, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امن بحالی کی اہمیت پر زور

    جون 24, 2025

    پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

    جون 24, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہبازشریف کا سعودی عرب کی خودمختاری کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

    جون 24, 2025

    وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، امن بحالی کی اہمیت پر زور

    جون 24, 2025

    پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

    جون 24, 2025

    ایران کے جوابی حملوں میں 28 اسرائیلی ہلاک،3 ہزار سے زائد زخمی ہوئے

    جون 24, 2025

    کیا ایران نے امریکہ اور اسرائیل کو شکست دیدی؟

    جون 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.