Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • طنز و مزاح پر مبنی نصیحت آموز ڈرامہ سیریل “کور اور” دیہی و شہری ناظرین میں یکساں مقبول
    • پاکستان کی مثالی اور کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ھے۔۔ سید ظاھر علی شاہ
    • امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی، سلیم سیف اللہ کا بیان
    • ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی
    • ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے
    • پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں
    • اسرائیلی اقدامات خطے میں جاری امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان
    • جنگ بندی کیلئے ایران کو اگلا قدم اٹھانا ہوگا، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیدی

    فروری 10, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Supreme Court allows Barrister Salman Safdar to meet PTI founder
    سلمان صفدر ملاقات کے بعد رپورٹ پیش کریں، ہم رپورٹ دیکھ کر پرسوں سماعت کریں گے، چیف جسٹس پاکستان
    Share
    Facebook Twitter Email

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ۔

    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر بانی پی ٹی آئی کی حالتِ زار اور انہیں دستیاب سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں ۔

    عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے خلاف دائر اپیلوں پر سماعت کے دوران بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے انہیں عدالتی نمائندہ مقرر کر دیا ۔

    چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ملاقات میں سلمان صفدر کو کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے ۔

    انہوں نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی قسم کا مسئلہ ہو تو وہ براہِ راست عدالت سے رابطہ کر سکتے ہیں، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کل سلمان صفدر ملاقات کے بعد رپورٹ پیش کریں، ہم رپورٹ دیکھ کر پرسوں سماعت کریں گے، بعد ازاں عدالت نے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی ۔

    سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے 5 اگست سے 18 اگست 2023 تک کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور بتایا کہ یہ رپورٹ اٹک جیل میں قید کے دوران کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسولر نیٹ میٹرنگ ختم،،حکومت کا عوام کے ساتھ دھوکہ ؟؟
    Next Article دہشتگردی کے خلاف سیاسی اختلافات بھلا کر یکجا ہونے کی ضرورت ہے: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026

    پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    طنز و مزاح پر مبنی نصیحت آموز ڈرامہ سیریل “کور اور” دیہی و شہری ناظرین میں یکساں مقبول

    اپریل 9, 2026

    پاکستان کی مثالی اور کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ھے۔۔ سید ظاھر علی شاہ

    اپریل 9, 2026

    امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی پاکستان کی سفارتی کامیابی، سلیم سیف اللہ کا بیان

    اپریل 9, 2026

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.