Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جولائی 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
    • ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی
    • جب تک افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی ختم نہیں کرتا، برف نہیں پگھل سکتی، ترجمان دفتر خارجہ
    • لوئر دیر: حیدرے ٹاپ پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ،2 اہلکار شہید، 16 زخمی
    • اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد، بی ڈی یو نے ناکارہ بناکر علاقے کو کلیئر قررار دیدیا
    • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان
    • امریکا، ایران کشیدگی سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
    • آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 88 ہوگئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سپریم کورٹ: سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل
    اہم خبریں

    سپریم کورٹ: سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل

    دسمبر 13, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    سپریم کورٹ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینےکا فیصلہ معطل کردیا۔

    جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سماعت کی گی جس میں  جسٹس امین الدین خان، جسٹس محمد علی مظہر،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 6 رکنی لارجر بینچ نے ‏فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی جس سلسلے میں اٹارنی جنرل، سلمان اکرم راجہ اور اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

    درخواستگزار سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بینچ کے  سربراہ جسٹس سردارطارق پر اعتراض کر رکھا تھا جس پر جسٹس طارق نے بینچ سے الگ ہونے سے انکار کردیا۔سماعت کے آغاز پر جسٹس طارق نے فریقین کے وکلا سے سوال کیا کہ آپ کو نوٹس کیا ہے کسی نے؟ اس پر اعتزاز احسن نےکہا کہ نوٹس سے پہلے ججز پر اعتراض ہو تو اس پر دلائل ہوتے ہیں، اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ فریقین کے وکلا کا اعتراض بے بنیاد ہے پہلے میرٹس پرکیس سنیں، نوٹس کے بعد اعتراض اٹھایا جاسکتا ہے۔

    جسٹس طارق نے وکلا سے سوال کیا کہ کس نے اعتراض کیا ہے؟ اس پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اعتراض جواد ایس خواجہ نے کیا ہے، جسٹس طارق نے جواب دیا کہ جواد ایس خواجہ کا اپنا فیصلہ ہےکہ جج کی مرضی ہے وہ اعتراض پربینچ سے الگ ہویانہ ہو، میں نہیں ہوتا بینچ سے الگ،کیا کرلیں گے؟

    لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ بیٹھ کر ہمارے اعتراض کے باوجود کیس سن رہے ہیں، اس پر جسٹس طارق نے کہا کہ تو کیا کھڑے ہوکر کیس کی سماعت کریں؟

    اٹارنی جنرل دوران سماعت غصے میں آگئے اور کہا کہ جب نوٹس نہیں تو اعتراض کیسے سنا جاسکتا ہے؟ جنہوں نے اعتراض کیا وہ خود تو عدالت میں نہیں ہیں، بہتر ہے پہلے بینچ اپیلوں پرسماعت کا آغاز کرے۔

    جسٹس طارق نے کہا کہ فوجداری کیسز میں بھی کوئی فیصلہ دوسری جانب کونوٹس کیے بغیرمعطل نہیں ہوتا، ابھی فیصلہ معطل نہیں ہوا اورنوٹس کے بغیرنہیں ہوسکتا۔

    سلمان اکرم راجہ نے دلائل میں کہا کہ عدالت ٹرائل کالعدم قراردینے کا فیصلہ ہمیں سنے بغیر معطل نہیں کرسکتی۔

    جسٹس طارق نے کہا کہ دولائن میں ایک قانون کی پوری سیکشن کو کالعدم قراردیا گیا۔

    اس دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہرسویلین کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہیں ہورہا، صرف ان سویلینز کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوگا جو قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، فوج کی تحویل میں 104 افراد 7 ماہ سے ہیں، ملزمان کیلئے مناسب ہوگا کہ ان کا ٹرائل مکمل ہوجائے۔

    عدالت نے پوچھا کہ کیا ٹرائل مکمل ہوگئے تھے؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کچھ ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی تھی کچھ پرہونا تھی، بہت سے ملزمان شاید بری ہوجائیں، جنہیں سزا ہوئی وہ بھی 3 سال سے زیادہ نہیں ہوگی، اس پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے معلوم ہے کہ سزا 3 سال سے کم ہوگی؟ اٹارنی جلر نے بتایا کہ کم سزا میں ملزمان کی حراست کا دورانیہ بھی سزا کا حصہ ہوگا۔

    بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل معطل کرنے کے حکم پر امتناع دینے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سنایا۔

    عدالت نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کا 23 اکتوبر کا فیصلہ معطل کردیا جو عدالت نے پانچ ایک سے سنایا۔

    6 رکنی بینچ میں سے جسٹس مسرت ہلالی نے پانچ ججوں کےفیصلے سے اختلاف کیا۔

    عدالت نے کہا کہ انٹرا کورٹ اپیلوں پر فیصلے تک 102 گرفتار افرادکے ٹرائل کا حتمی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

    Army Courts Supreme Court
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article‘بس بہت ہو گیا’: بلوچستان کے وزیراطلاعات نے افغانستان میں عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکہ کو ‘ڈرون اڈے’ دینے کی تجویز دے دی
    Next Article افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے, افغانستان ڈی آئی خان حملے میں ملوث کرداروں کو ہمارے حوالے کرے، پاکستان
    Mahnoor

    Related Posts

    پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    جولائی 16, 2026

    ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

    جولائی 16, 2026

    جب تک افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی ختم نہیں کرتا، برف نہیں پگھل سکتی، ترجمان دفتر خارجہ

    جولائی 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

    جولائی 16, 2026

    ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

    جولائی 16, 2026

    جب تک افغانستان دہشت گردی کی پشت پناہی ختم نہیں کرتا، برف نہیں پگھل سکتی، ترجمان دفتر خارجہ

    جولائی 16, 2026

    لوئر دیر: حیدرے ٹاپ پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ،2 اہلکار شہید، 16 زخمی

    جولائی 15, 2026

    اسلام آباد میں کھدائی کے دوران میزائل برآمد، بی ڈی یو نے ناکارہ بناکر علاقے کو کلیئر قررار دیدیا

    جولائی 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.