صوابی میں دفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔ندی نالوں میں نہانے پر پابندی عائد کی گئی ہے
ضلع بھر میں ڈپٹی کمشنر صوابی کی جانب سے دفعہ144نافذ کردی گئی ہے۔21اپریل سے لے کر 15 دن تک عوام کی حفاظت،جانوں کے تحفظ اور امن و سکون کو برقرار رکھنے کیلئے ڈیموں،نہروں،ندی نالوں،کھواروں میں نہانے،تیراکی اور کشتیوں کیچلانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ڈیموں، نہروں،ندیوں،نالیوں،کھواروں کے اطراف میں ضلع بھر میں ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔جاری کئے گئےحکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔