سوات: مقامی پولیس کے مطابق فضاگٹ کے مقام پر مجرم اشتہاری کے گھر پر چھاپے کے وقت پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی ہے ۔
اس دوران پولیس اور اشتہاری مجرمان کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ۔
پولیس نے کہا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزم احمد زیب بھی ہلاک ہو گیا ہے ۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی،پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا ملزم احمد زیب ایس ایچ او کے قتل میں بھی ملوث تھا ۔