Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا
    • پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک
    • بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ
    • پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت
    • راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک
    • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو جمعرات کو پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر مملکت اور وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا
    • حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تیمور جھگڑا کا انٹرنل کمیٹی پر عدم اعتماد، پی ٹی آئی حکومت پر سنگین الزامات
    اہم خبریں اپریل 4, 2025

    تیمور جھگڑا کا انٹرنل کمیٹی پر عدم اعتماد، پی ٹی آئی حکومت پر سنگین الزامات

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا نے اپنی ہی جماعت کی خیبرپختونخوا حکومت اور انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی پر سنگین اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔

    تیمور جھگڑا نے کمیٹی کے سوالنامے کا تحریری جواب جمع کراتے ہوئے اس پر سخت ردعمل دیا اور کمیٹی پر اعتماد نہ ہونے کا مؤقف اپنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سوالنامہ منفی ذہنیت اور سیاسی بدنیتی پر مبنی ہے، اور اس سے شفاف احتساب کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔

    تیمور جھگڑا نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے 10 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر کیے ہیں، جبکہ وہ خود تسلیم کرتے ہیں کہ ایک سال میں پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کیے، لیکن احتساب کمیٹی وزیراعلیٰ سے اس بارے میں کوئی سوال نہیں کر رہی۔

    انہوں نے واضح کیا کہ اگر کمیٹی میرے خلاف کسی نتیجے پر پہنچتی ہے تو وہ میری نظر میں مشکوک ہوگا۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر انہیں صوبائی کابینہ میں شامل کیا جانا تھا لیکن وزیراعلیٰ نے اس کی شرط احتساب کمیٹی کی کلیئرنس رکھی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ انہیں کابینہ کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں، تاہم وہ اپنا تفصیلی جواب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور مرکزی جنرل سیکرٹری کو پیش کریں گے۔

    تیمور جھگڑا نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:

    • 9 مئی کے واقعات کی انکوائری کیوں نہیں کی گئی؟

    • انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیوں نہ ہو سکیں؟

    • مفت آٹے کی تقسیم کے اسکینڈل پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو بھیجا گیا سوالنامہ میں کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان میں 36 ارب روپے کی مبینہ خوردبرد، خزانے سے بغیر اجازت رقوم نکالنے، محکمہ صحت کی رقوم کی شفاف جانچ نہ ہونے، اور اقربا پروری جیسے الزامات شامل ہیں۔

    کمیٹی نے پوچھا کہ ان کے دور میں محکمہ خزانہ مسلسل خسارے کا شکار کیوں رہا؟ بینک آف خیبر سے فراڈ کیوں ہوئے؟ اور صحت کارڈ اسکیم میں غیر معیاری اسپتالوں کا انتخاب کیوں کیا گیا؟

    مزید برآں، کوویڈ کے دوران یو این کی جانب سے دی گئی مشینری کا استعمال نہ کرنا، فارن فنڈڈ ہیومن کیپیٹل پراجیکٹ کی ناکامی، اور پولیو کیسز میں اضافہ بھی ان کے دور میں سامنے آیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشتو کے معروف مزاحیہ فنکار میراوس طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
    Next Article افراط زر مارچ 2025 میں 59 سال کی کم ترین سطح پر، مہنگائی اور شرح سود میں نمایاں کمی
    Web Desk

    Related Posts

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026

    بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

    اگست 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا گیا

    اگست 11, 2026

    پنجگور میں خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    اگست 11, 2026

    بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں، سینیٹر انوارالحق کاکڑ

    اگست 11, 2026

    پشاور ہائیکورٹ کا افغان صحافیوں کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم، وفاقی حکومت کو 60 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت

    اگست 11, 2026

    راولپنڈی: مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا ملزم سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک

    اگست 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.