تاجکستان حکومت نے افغان تاجک سرحد پر جھڑپ میں دو اہلکاروں کی ہلاکت پر افغان طالبان کی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔
تاجکستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حالیہ سرحدی جھڑپ ثابت کرتی ہے کہ کابل میں افغان طالبان کی حکومت دہشتگرد تنظیموں سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی ذمہ داری پوری کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ اور مسلسل غیرذمے داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
تاجکستان کی مطبوعاتی اداروں کے مطابق بدھ کے روز افغانستان سے ملحقہ بارڈر پر جھڑپ کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے۔ دریں اثنا دو تاجک سرحدی گارڈز کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوگی تھی۔
تاجک حکام کے مطابق جھڑپ کے بعد جائے وقوعہ سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور جدید اسلحہ قبضے میں لیا گیا ہے۔
تاجک حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں مسلسل جھڑپوں کے بعد مزید چار سرحدی چوکیاں قائم کی ہیں۔

