Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
    • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط
    • شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال
    • پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی
    • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
    • کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی
    • امان اللہ ناصر کی میزبانی میں خیبر ٹی وی بلوچستان کا گرینڈ مشاعرہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » تاشقند: وزیراعظم شہباز شریف کا یادگارِآزادی کا دورہ، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
    فیچرڈ

    تاشقند: وزیراعظم شہباز شریف کا یادگارِآزادی کا دورہ، پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

    فروری 25, 2025Updated:فروری 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Tashkent: Prime Minister Shehbaz Sharif's visit to Yadgar Azadi reiterated his determination to further strengthen Pakistan-Uzbekistan relations.
    پاکستان اور ازبکستان امن، خوش حالی اور علاقائی روابط کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    تاشقند: وزیر اعظم شہباز شریف نے دو روزہ دورہ ازبکستان کے پہلے روز تاشقند میں یادگار آزادی کا دورہ کیا،اس موقع پر اوزیراعظم کے ازبک ہم منصب عبداللہ عاریپوف بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے ۔

    وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق  یہ دورہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مشترکہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو اجاگر اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی جو ازبکستان کی شان دار تاریخ اور خودمختاری کی طرف سفر کی علامت ہے ، وزیر اعظم نے ازبکستان کی ترقی اور چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے اس کی پاکستان کی آزادی اور ترقی کی جدوجہد کے ساتھ مماثل قرار دے دیا ۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزادی کی یادگار ازبک عوام کے حوصلے اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان اور ازبکستان امن، خوش حالی اور علاقائی روابط کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ہماری مشترکہ اقدار اور روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت کے عزم اعادہ ہے، یادگار کے دورے کے دوران وزیر اعظم کو ازبک قوم کی 3000 سالہ تاریخ اور اس کے ہیروز کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی ۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم کی اعلیٰ ازبک قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی، جن میں تجارت، توانائی کے شعبے میں تعاون اور ثقافتی تبادلوں کو بڑھانے پر توجہ دی جائے گی، دونوں ممالک علاقائی روابط اور اقتصادی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ازبکستان دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، دورے کے دوران پاکستان اور ازبکستان کے مابین زراعت، علاقائی روابط، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جس سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیمپیئنز ٹرافی، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ
    Next Article انگلینڈ اور افغانستان کا میچ افغان خواتین کے لیے تفریح ثابت ہوگا، انگلش کپتان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط

    ستمبر 17, 2025

    شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال

    ستمبر 17, 2025

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    ستمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ستمبر 17, 2025

    متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط

    ستمبر 17, 2025

    شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی

    ستمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.