Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    فیچرڈ ستمبر 7, 2026

    مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو

    Facebook Twitter Email
    Defending the motherland is a sacred trust; we will continue to uphold it with steadfastness: Air Chief Marshal Zaheer Ahmed Baber Sidhu.
    ہمارے بزرگوں کی شجاعت محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ موجودہ نسل کیلئے ایک زندہ ورثہ ہے، یومِ شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ شہدا کی عظیم قربانیاں پاک فضائیہ کی شاندار روایت، جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کی بنیاد ہیں ۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ نے ملک بھر کے تمام فضائی اڈوں پر 7 ستمبر کو یومِ شہدا کے طور پر منایا، جس کا مقصد مادرِ وطن کے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا ۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یومِ شہدا کا آغاز 1965ء اور 1971ء کی جنگوں کے شہدا، معرکۂ حق کے بہادر شہدا اور قیامِ پاکستان سے اب تک دفاعِ وطن کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے پاک فضائیہ کے تمام اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کیلئے خصوصی دعائے مغفرت اور قرآن خوانی سے ہوا ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ یومِ شہدا کی مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے ۔

    اس موقع پر ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے شہدا کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عظیم قربانیاں پاک فضائیہ کی شاندار روایت، جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کی بنیاد ہیں، ہمارے بزرگوں کی شجاعت محض تاریخ کا حصہ نہیں بلکہ موجودہ نسل کیلئے ایک زندہ ورثہ ہے ۔

    چیف آف دی ایئر سٹاف کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے شہداء جرأت، قربانی اور قومی عزم کی لازوال علامت ہیں، ان کی میراث ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ مادرِ وطن کا دفاع ایک مقدس امانت ہے، جسے ہم ثابت قدمی اور بھرپور عزم کے ساتھ نبھاتے رہیں گے ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فضائیہ کے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہدا قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
    Next Article بھارت کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنے وعدے پورے کرے، پاکستان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور کے نجی اسکول کی چھت گرنے سے 28 بچوں سمیت 30 افراد جاں بحق

    اکتوبر 15, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.