Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہدا قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
    اہم خبریں ستمبر 6, 2026

    ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہدا قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

    Facebook Twitter Email
    Defence and Martyrs' Day was observed across the country with national zeal and fervor.
    دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ۔

    اسلاما ٓباد:  دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، ملک بھر کی مساجد میں فجر کی نماز کے بعد 6 ستمبر کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں ۔

    6 ستمبر پاکستانی قوم کے لیے بہادری، اتحاد، عزم اور وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کی علامت ہے، 6 ستمبر 1965ء کی جنگ قومی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، جب پاک افواج نے پوری قوم کی حمایت سے دشمن کے عزائم ناکام بناتے ہوئے جرات و شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی ۔

    یومِ دفاع و شہداء ارضِ پاک کی سرحدوں کے بے باک محافظوں، غازیوں اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے، قوم اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ وطن کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف اٹھنے والی ہر ناپاک نظر اور سازش کے سامنے پوری قوم متحد ہو کر سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوگی ۔

    قوم کا کہنا ہے کہ شہداء کے بے مثال ایثار اور غازیوں کے جرات مندانہ عزم کی بدولت پاکستان کا چمن امن و سلامتی کا گہوارہ ہے، جبکہ سرحدوں پر مامور جوانوں کی وطن سے محبت اور عوام کی مخلصانہ کوششوں سے سبز ہلالی پرچم عالمی افق پر سربلند ہے ۔

    6 ستمبر کو پاک فضائیہ نے بھارتی فضائی اڈوں پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ کو بھی نشانہ بنایا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پٹھان کوٹ میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران بھارت کے 10 طیارے تباہ اور متعدد کو نقصان پہنچا ۔

    17 روزہ جنگ سے متعلق فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے مجموعی طور پر 35 بھارتی طیارے فضا میں اور 43 زمین پر تباہ کیے جبکہ 32 بھارتی طیارے طیارہ شکن توپوں کا نشانہ بنے یوں بھارتی طیاروں کے مجموعی نقصانات کی تعداد 110 بتائی جاتی ہے ۔

    1965ء کی جنگ میں جنگی سازوسامان کی محدود تعداد کے باوجود پاکستانی افواج اور قوم نے جوش، ولولے، اتحاد اور جذبۂ شہادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ وطن کی مقدس سرزمین کے دفاع کے لیے پوری قوم ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرک: گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں پانی اور بجلی کی عدم سہولیات،طلباء و طالبات پانی کی بوتلیں اور ہاتھ کے پنکھے گھر سے لانے پر مجبور
    Next Article مادرِ وطن کا دفاع مقدس امانت ہے، ثابت قدمی سے نبھاتے رہیں گے: ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.