Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    • سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
    • امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کرک: گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں پانی اور بجلی کی عدم سہولیات،طلباء و طالبات پانی کی بوتلیں اور ہاتھ کے پنکھے گھر سے لانے پر مجبور
    خاص خبریں ستمبر 6, 2026

    کرک: گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں پانی اور بجلی کی عدم سہولیات،طلباء و طالبات پانی کی بوتلیں اور ہاتھ کے پنکھے گھر سے لانے پر مجبور

    Facebook Twitter Email
    Karak: Lack of water and electricity facilities at Government Middle School Mahmood Khel; students forced to bring water bottles and hand fans from home.
    پینے کے پانی کے لیے ہینڈ پمپ یا کوئی مناسب ذریعہ نصب کیا جائے، تاکہ طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات میسر ہوں اور ان کی تعلیم متاثر نہ ہو، والدین و مقامی عمائدین
    Share
    Facebook Twitter Email

    کرک کے گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں پانی اور بجلی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و طالبات پانی کی بوتلیں اور ہاتھ کے پنکھے گھر سے لانے پر مجبور ہیں ۔

    کرک (ابرار خٹک) ویلیج کونسل ڈگر نری کے گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں پانی اور بجلی کی سہولت نہ ہونے کے باعث طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

    سکول میں پینے کے پانی کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے بچے روزانہ اپنے گھروں سے پانی کی بوتلیں ساتھ لانے پر مجبور ہیں، جبکہ بجلی کی سہولت نہ ہونے کے باعث گرمی میں طلبہ و طالبات ہاتھ کے پنکھے استعمال کرتے ہیں ۔

    سکول میں بنیادی سہولیات کی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کلاس رومز میں بیٹھے بچوں کے ہاتھوں میں کتابوں اور بستوں کے ساتھ پانی کی بوتلیں اور ہاتھ کے پنکھے بھی نظر آتے ہیں ۔

    طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ سکول میں پانی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے انہیں روزانہ گھر سے پانی لانا پڑتا ہے، جبکہ بجلی نہ ہونے سے گرمی کے دوران کلاس رومز میں بیٹھنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔

    سکول کے ہیڈ ماسٹر کے مطابق پانی اور بجلی کی سہولت نہ ہونے سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے اور سکول میں سولر سسٹم کی ضرورت ہے تاکہ بجلی کا متبادل انتظام ممکن بنایا جا سکے اور بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

    مقامی افراد کے مطابق سکول میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حوالے سے کئی مرتبہ منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جا چکا ہے، تاہم تاحال مسئلہ حل نہیں ہو سکا ۔

    ان کا کہنا ہے کہ علاقے کے بچوں کو بنیادی تعلیمی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اور اس مسئلے کو مزید نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے ۔

    دوسری جانب بچوں کے والدین اور علاقہ مکینوں نے صوبائی حکومت، منتخب نمائندوں اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول محمود خیل میں بجلی کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے سولر سسٹم فراہم کیا جائے جبکہ پینے کے پانی کے لیے ہینڈ پمپ یا کوئی مناسب ذریعہ نصب کیا جائے، تاکہ طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولیات میسر ہوں اور ان کی تعلیم متاثر نہ ہو ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article9 مئی حملوں کیس میں 2023 سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر گرفتار
    Next Article ملک بھر میں یومِ دفاعِ و شہدا قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا
    webdesk

    Related Posts

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026

    پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال

    اکتوبر 15, 2026

    سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.