Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا
    • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک
    • ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
    • وزارتِ اطلاعات نے طالبان اور بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سرحدی باڑ مکمل محفوظ قرار
    • صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، سلطانز نے کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
    • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں جاری، مزید 13 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » طاقت اور تقدیر کا تصادم
    بلاگ

    طاقت اور تقدیر کا تصادم

    جون 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Iran warns of powerful retaliation after U.S. involvement
    China urges U.S. to prevent further escalation in Middle East
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان ابراہیم زلفقاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت پیغام دیا ہے کہ امریکہ نے براہِ راست جنگ میں شامل ہو کر ایران کی مقدس سرزمین کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران کی جانب سے امریکہ کے خلاف ’طاقتور اور ٹارگٹڈ آپریشنز‘ کی دھمکی دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ امریکہ کو بھاری، افسوسناک اور غیر متوقع نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکی صدر سے انگریزی میں مخاطب ہوتے ہوئے کہا، "مسٹر ٹرمپ، جواری! یہ جنگ آپ نے شروع کی ہے لیکن اسے ہم ختم کریں گے!”

    دوسری جانب ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ماسکو میں موجود ہیں جہاں ان کی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات طے ہے۔ اس ملاقات میں ایران اور روس کے مشترکہ چیلنجز اور خطرات پر بات چیت ہوگی۔

    سابق امریکی سکیورٹی کوآرڈینیٹر برائے اسرائیل و فلسطینی اتھارٹی، لیفٹیننٹ جنرل مارک سی شوارٹز نے کہا کہ ایران کسی نہ کسی طریقے سے جوابی کارروائی کرے گا لیکن اس کارروائی کی نوعیت کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عراق، اردن اور شام میں تعینات امریکی فوجیوں کو زیادہ خطرہ ہو سکتا ہے، کیونکہ ایران کے پاس کئی پراکسی فورسز موجود ہیں جو امریکی مفادات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔

    ایران کے حمایت یافتہ عراقی شیعہ ملیشیا گروپ "کتائب حزب اللہ” اور یمن میں حوثی گروپ کے امریکی مفادات پر حملے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ امریکہ نے 2009 میں کتائب حزب اللہ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

    روس نے امریکی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے "پنڈورا باکس کھول دیا ہے”، اور اس کے اثرات خطے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے ایک دن بعد، ایران نے اسرائیل پر میزائل داغے ہیں، لیکن اب تک امریکی افواج پر کوئی بڑی کارروائی نہیں کی گئی۔

    دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے ادارے "انٹرنیشنل اٹامک ایجنسی” کے سربراہ رافیل گروسی نے ایران میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے تاکہ ادارے کے معائنہ کار ایران میں جوہری مقامات کا جائزہ لے سکیں۔

    چین نے بھی ایران اور اسرائیل کے تنازعے میں امریکہ کی مداخلت کی مخالفت کی ہے اور واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خطے میں مزید کشیدگی پیدا ہونے سے روکے تاکہ بڑی تباہی سے بچا جا سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کا ایٹمی پروگرام، زیرو سے ہیرو تک کا سفر!
    Next Article قومی سلامتی کمیٹی کی ایران کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت، ایران کے دفاع کے حق کی بھی توثیق
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    آپریشن غضب الحق کے بعد اسلام آباد اور کابل کا پہلا اعلیٰ سطح رابطہ: خطے میں سفارت کاری کا نیا موڑ

    اپریل 1, 2026

    ووٹرز کا سیاسی وژن: گلگت بلتستان کے مستقبل کی تشکیل

    مارچ 26, 2026

    خلیج میں اصل کشمکش. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    مارچ 25, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان چین کے شہر ارومچی میں اہم مذاکرات جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کی تصدیق

    اپریل 2, 2026

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 4251 پوائنٹس گر گیا

    اپریل 2, 2026

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشتگردہلاک

    اپریل 2, 2026

    ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

    اپریل 2, 2026

    وزارتِ اطلاعات نے طالبان اور بھارتی پراپیگنڈے کو مسترد کر دیا، سرحدی باڑ مکمل محفوظ قرار

    اپریل 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.