ضلع لکی مروت کے تھانہ ڈاڈیوالہ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی کی بدولت دہشت گرد بھاگ نکلے، حملہ آوروں سے پولیس نے جوانمردی اور بہادری کیساتھ مقابلہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھرمل کیمرہ کے زریعے دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ چلا، اس موقع پر دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے بھرپور مقابلہ ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس جوانوں پہلے سے الرٹ تھے، اور ان کی بھرپور جوابی کارروائی کے دوران تھانہ ڈاڈیوالہ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا گیا، اور انہوں نے فرار ہونے میں ہی عافیت سمجھی۔ اس واقعے میِں دہشتگردوں کی جانب سے ہونیوالی فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔