Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم
    • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل
    • دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک
    • گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے
    • پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری
    • اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب
    • خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
    • سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، دو افسران سمیت 7 فوجی جوان شہید
    خاص خبریں مارچ 16, 2024

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، دو افسران سمیت 7 فوجی جوان شہید

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے حملے میں لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 فوجی جوان شہید ہوگئے جب کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران  6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں نے  سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ  کیا اور بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی اور گاڑی کی چیک پوسٹ کو ٹکر کے بعد متعدد خودکش حملے کیے۔ ان خودکش حملوں کے نتیجے میں عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

     آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملوں کے بعد لیفٹیننٹ کرنل کاشف کی قیادت میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں تمام 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جب کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 39 سال کے لیفٹیننٹ کرنل کاشف کا تعلق کراچی سے ہے اور 23سال کےکیپٹن محمداحمد بدر کا تعلق تلہ کنگ سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر شہدا میں حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حولدار صابرکا تعلق ضلع خیبر، شہید نائیک خورشید کا لکی مروت، شہید سپاہی ناصرکا  پشاور، شہید راجہ کا کوہاٹ اور شہید سپاہی سجاد کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔

    آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی میں افغان ڈکیت گروہ کے سرغنہ حسیب اللہ عرف کرزئی کو گرفتار کرلیا گیا
    Next Article غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے

    اکتوبر 17, 2026

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.