Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

غیرقانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کیلئے آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز

 وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کو 15اپریل سے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کرنے کے لیے آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین سمیت محکمہ داخلہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پنجاب کو افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی فہرستیں مہیا کی جائیں گی جنہیں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق جس طرح غیر قانونی غیر ملکی اور افغان شہریوں کو گرفتار کرکے ضلعوں میں قائم ہولڈنگ سینٹرز میں رکھا گیا اور پھر ڈی پورٹ کیا گیا اسی طرح اے سی سی کارڈ ہولڈرز کو بھی پہلے رضا کارانہ طور  پر واپس افغانستان جانے کے لیے کہا جائے گا جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا ڈیٹا وفاقی حکومت کے پاس موجود ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکیوں کی ملک بدری کے فیز ٹو کے ختم ہونے کے فوری بعد فیز تھری شروع کرنے کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی جس میں افغان پی او  آر (Proof of Residence) کارڈ ہولڈرز کو ملک بدر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کہ اب تک 4 لاکھ سے زائد غیر قانونی غیر ملکی افغان باشندوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.